سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے اپنےبیان میں کہان لیگ پی پی اور ایم کیو ایم ہماری مخصوص نشستیں ہتھیانا چاہتی ہیں،اگر ہماری سیٹیں چھین کر بانٹ دی گئیں تو پھرسپریم کورٹ جائیں گے۔
الیکشن کمیشن میں سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشتوں کے کیس کی سماعت کے بعد وکیل بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا ٹاک کےدوران کہا اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر،صدر، سینیٹ کا الیکشن بھی متنازعہ ہوجائےگا، آئین میں مخصوص نشستوں کیلئے دوبارہ فہرست دینے کی پابندی نہیں،قانون کےمطابق سنی اتحاد کونسل نئی فہرست دے سکتی ہے۔
اس دوران بیرسٹرگوہرخان نےکاکہنا تھا کہ، 86قومی اسمبلی،107پنجاب،91کےپی میں شامل ہوئے ہیں،سیاسی نظام میں مخصوص نشستیں میرٹ کی بنیادپرہوں گی،سنی اتحاد کونسل کومخصوص نشستیں ملیں گی۔
بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا الیکشن کمیشن کوعوامی نمائندوں کا احساس کرناہوگا،سمری تمام ممبران کی موجودگی کے بغیرنہیں ہوسکتی،الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں جلددے۔