تحریک انصاف کے الیکشن 2024 کے نتائج پر سوال اٹھانے والی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں وفد سربراہ بی این پی مینگل سردار اختر مینگل اور سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے پاس پہنچ گیا ۔
ملاقا توں میںپی ٹی آئی وفدنےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی قیادت کے پاس بھیجا ہے ۔اورجی ڈی اے سمیت سب جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔
اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ہے ، آج پنجاب کی وزیر اعلیٰ چوری کے مینڈیٹ سے بنی ہے ،اس کابینہ کی اخلاقی پوزیشن کیا ہوگی، ملکر چلنا اور ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں ۔
اختر مینگل نے کہا متاثرہ جماعتوں نے فیصلہ کرلیا تو اصل نتائج ہم نکلوا لیں گے جبکہ محمود اچکزئی نے دھاندلی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاکہ پارلیمان میں ہم آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ الیکشن پر منفرد سوالیہ نشان ہیں،الیکشن کو بیس روز گزر چکے ہیں ، الیکشن نتائج ابھی بھی آرہے ہیں،ایک دوروز میں مشترکہ اجلاس رکھی گے پین کلر سے نہیں جنرل سرجری کرنا ہوگی، لوگوں کو حق رائے دہی نہیں دیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا ۔
پی ٹی آئی کا وفد اس سے پہلے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بھی ملا ۔اورکہا پنجاب میں خود کو وزیراعلیٰ سمجھنے والی خاتون کے پاس تو مینڈیٹ ہی نہیں۔
محمود خان اچکزئی نے دھاندلی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی کہا پارلیمان میں ان کی جماعت آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کا ہی ساتھ دے گی۔