وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اعلی حکام کی جانب سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ہونے والے امن و امان اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےٹیکسلا میں بزرگ خاتون کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والا ہی قانون توڑے گا تو قانون کی کون عزت کرے گا؟خلاف قانون کوئی رویہ برداشت نہیں کروں گی امن وامان لازم ہے لیکن شہریوں کی عزت، انہیں توہین سے بچانا بھی اتنا ہی ضروری ہےقانون کے احترام کے ساتھ انسان اور شہری کا احترام یقینی بنائیںسب قانون کا احترام کریں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرٹ پر عمل درآمد کے حکم کو یقینی بنایا جائےکسی کی سفارش نہیں چلےگی،صرف میرٹ اورانصاف ہوناچاہیےتھانوں کی شکل وصورت بدلنا کافی نہیں،حکام کےرویےبدلناہونگےپولیس سسٹم سےمتعلق کیےوعدے ہر صورت پورے ہوں گےپولیس میں رشوت کا کلچر ہر صورت ختم کریں گےسیف سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھائیں گےاچھے پولیس افسران کی قدر کرتے ہیںاچھرہ میں خاتون کی جان بچانے والی آفیسرسے ملنا چاہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ اصلاحات، جدید آلات، ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کو عوامی خدمت فورس بنائیں گےخواتین، بچوں، اقلیتوں پر تشدد، ریپ، ہماری حکومت کی ریڈ لائن ہےرشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس اور میرٹ میری پالیسی ہےاس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگاقانون کے مطابق ایف آئی آر کا فوری اندراج، ڈیجیٹل اور آئی ٹی نظام کا استعمال مزید بہتر بنائیں گےپراسیکیوشن کے نظام کی خامیاں دور کریں گے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے صوبے میں امن و امان اور پولیس کی کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی،مریم نواز شریف محفوظ پنجاب سے متعلق اپنے وژن کی روشنی میں پالیسی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت آج مجموعی طور پر تین اجلاس منعقد کئے گئےرمضان پیکج، پرائس کنٹرول کمیٹی اور امن وامان سے متعلق تین الگ الگ اجلاس شیڈول میں شامل ہیں۔