پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی فتح جمہوریت کی جیت ہے،مراد علی شاہ کو مبارکباد دیتا ہو ں،کراچی سب کا ہے ہم خدمت کرنے والے ہیں۔
سید مراد علی شاہ کے وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےقائم علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹونےامیدواروں سےحلف لئے،اورٹکٹ دینےسےقبل عوام سے رائے لی،ایسی جمہوریت کس جماعت میں ہے؟اورکون سی جماعت ہےجس نےسندھ میں کام کئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ان اپوزیشن والوں نے کوئی مسجد یا مینار ہی بنایا ہو؟بس پیپلزپارٹی پر تنقید کرنی ہے۔ ہمیں تو پھر بھی عوام نے خدمت پر ووٹ دیا،آپ نے کون سا کمال کیا ہے جو ووٹ ملے ہیں،انہیں کیسے ووٹ ملے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ آنکھیں ہوں توسندھ میں ہونےوالےکام دیکھےجاسکتےہیں،سندھ میں کچھ نہیں کیا کہہ دیا جاتا ہے باہرنکلیں دیکھیں انفراسٹرکچر، آئندہ100 برس کےلئےتھرسےکوئلہ نکالاتاکہ توانائی بحران پرقابوپایاجاسکے،یہ کہنا چاہیے کہ مزید کام کی ضرورت ہے ۔
ایوان میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران پی پی ارکان قہقہے لگاتے رہے۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی کےامیدوارمرادعلی شاہ پہلی بار2تہائی اکثریت سے مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔مرادعلی شاہ کو112 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیوایم کےامیدوار علی خورشیدی کو36ارکان ارکان نے ووٹ ڈالے۔
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخابی عمل میں 148ارکان نے حصہ لیا،پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ9،جماعت اسلامی کے1امیدوارانتخابی عمل کاحصہ نہ بنے۔