پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کے اجلاس بلانے میں تاخیر اختیار کا ناجائز استعمال ہے۔
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صدرپرلازم ہےکہ وہ وزیراعظم کی سمری پربلاتاخیرقومی اسمبلی کااجلاس طلب کریں صدرمملکت ایک شخص کی وفاداری کےبجائےآئین کی پاسداری کریں۔
شازیہ مری نے کہا یہ وہی صدرہےجس نےماضی میں قومی اسمبلی کوغیرآئینی طریقےسےختم کیا صدرمملکت ماضی کی طرح آئین سےکھیلنےسےگریزکرے۔
پیپلزپارٹی رہنما کاکہناتھا کہ صدر عارف علوی کی ہرآئین شکنی اورعہدےکاغلط استعمال تاریخ کاحصہ رہےگا قومی اسمبلی کےانتخابات مکمل ہوچکے،صدرقومی اسمبلی کااجلاس بلانےکےپابندہیں۔