وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) اور حساس اداروں کا کرنسی کی غیر قانونی ترسیل اور حوالہ ہنڈی کا دھندا روکنے کے لئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جبکہ 63 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر ایک ہفتے کے دوران کل 38 کارروائیاں کی گئیں جن کے نتیجے میں 21 ہزار 831 امریکی ڈالر قبضے میں لئے گئے جبکہ 39 مقدمات درج کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والی کرنسی میں 12 کروڑ پاکستانی روپے اور 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔
ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف 8 انکوائریاں بھی مکمل کر لی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور روپے کی بے قدری میں ملوث عناصر بچ نہیں پائیں گے۔