نومنتخب آزاد اراکین اسمبلی کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کی مہلت گزر گئی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کو دی گئی مہلت گزر گئی۔ مقررہ مدت میں سنی اتحاد کونسل میں 86 آزاد ارکان نے شمولیت اختیار کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کےلیے امیدوار عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ این اے16سےعلی اصغرخان بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ دو آزاد اراکین نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا جبکہ 5 کامیاب آزاد امیدواروں کے نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے 101 میں سے 96 آزاد ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیے تھے۔