وینزویلا میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی ریاست بولیوار میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثہ منگل کو پیش آیا جبکہ ریسکیو حکام نے آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
سول پروٹیکشن کے نائب وزیر کارلوس پیریز امپویڈا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ کان کی ایک دیوار کھلے گڑھے میں کام کرنے والے مزدورں پر آہستہ آہستہ گر رہی ہے، کچھ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ دیگر لپیٹ میں آ گئے۔
#21Feb | Cumpliendo instrucciones del Vicepdte. Sectorial AJ. @ceballosichaso1 y en coordinación con el Gob. del Edo. Bolívar Ángel Marcano, funcionarios del SNGR junto a Organismos de Seguridad ciudadana y efectivos de la ZODI Bolívar, realizan Operaciones de Salvamento... pic.twitter.com/6FWE5SiE22
— cperezampueda (@cperezampueda) February 21, 2024
حکام کے مطابق تقریباً 200 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔
بولیوار کا علاقہ سونا، ہیرے، لوہے، باکسائٹ، کوارٹج اور کولٹن سے مالا مال ہے۔
پچھلے سال دسمبر میں اسی علاقے میں اکابارو کی مقامی کمیونٹی کی ایک کان منہدم ہونے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔