اسلام آبادہائیکورٹ نےگمشدہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کےکیس کے متعلق 3حساس اداروں کےڈی جیزپرمشتمل کمیٹی قائم کردی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نے گمشدہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے کیس کے حوالے سےکہا ہے کہ اٹارنی جنرل منصوراعوان بھی کمیٹی کی معاونت کریں گے،کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی اورڈی جی آئی بی پرمشتمل ہوگی،جسٹس محسن اخترکیانی نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
عدالت نے اپنے ریمارکس دیئے کہ کمیٹی گمشدہ افراد سےمتعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی،ڈی جی انٹیلیجنس بیوروکمیٹی کےچیئرمین ہوں گےکمیٹی لاپتابلوچ طلبہ ،نئے لاپتا افراد کی رپورٹ آئندہ سماعت سےپہلےپیش کرےگی کمیٹی متعلقہ سیکٹر کمانڈر سے معلومات لیکر سربمہر لفافے میں رپورٹ پیش کرےگی۔
کمیٹی جبری گمشدگی میں ملوث حکام کیخلاف کارروائی کیلئےسفارشات پیش کرےگی وزیراعظم اورداخلہ ودفاع کےوزراءاورسیکرٹریز کوبھی اگلی سماعت پرطلب کرلیاکیس کی آئندہ سماعت 28 فروری کو ہوگی۔