عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آئندہ 5 سالوں کے دوران صوبے میں خدمت کے ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن اورقانون ہاتھ میں لیناریڈلائن ہے۔
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پنجاب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام نئے ایم پی ایز کو خوش آمدید کہتی ہو اور آپ سب آج سے مسلم لیگ ن فیملی کا حصہ ہیں۔آپ سب کو میرا ہاتھ میرا بازو بننا ہے تاکہ ہم خدمت کے نئے ریکارڈز قائم کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ن لیگ کودوتہائی اکثریت ملی ہے،جس پر تمام ارکان کوکامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہوں ، پنجاب میں مشکل الیکشن تھا،جھوٹ اور پروپیگنڈے کادورتھا، پنجاب کے عوام نےن لیگ کوواضح مینڈیٹ دیا ہے،پنجاب میں آج سےنیادورشروع ہوگا۔ ایجنڈااورحکومت نوازشریف کی ہے، قیادت بھی وہی کریں گے،وہ حکومتوں کی نگرانی کریں گےاور5سال بھرپورکام کریں گے۔
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ پنجاب کےساتھ پچھلےدورمیں سوتیلوں جیساسلوک ہوا،ایک، ایک فائل اورٹرانسفرپررشوت چلتی تھی ہرطرف گندگی،کرپشن تھی اورفری علاج کی سہولت ختم کردی گئی تھی۔پوسٹنگ میں سفارش ،کرپشن اورقانون ہاتھ میں لینا میری ریڈلائنز ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ کوفروغ دیناہے،غریبوں کوایک لاکھ گھربناکردیں گے،خواتین کیلئے جابزودیگرسہولیات اورمدراینڈچائلڈاور دیگر پروگرام شروع کریں
گے،کڈنی،لیور،دل،کینسرکیلئےہرشہرمیں ایڈیشنل یونٹ بنائیں گے،موٹرویزپربھی ایمبولینس سروس شروع کریں گے،صحت کاشعبہ بڑاچیلنج ہے،ڈاکٹرزکی کمی پوری کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ یوتھ کوبلاسودقرض 5سال میں5آئی ٹی سٹی بناکرجائیں گے،تھانوں کا نظام بہتربنائیں گے،ماڈل پولیس اسٹیشن بنانےہیں،سیف سٹی پروجیکٹ کوتمام شہروں تک لیکرجائیں گے،ہرگاؤں میں صاف پانی فراہم کرنابڑاچیلنج،پوراکریں گے،صوبےکوترقی دینےکیلئےجامع ایجنڈابنالیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے16-2015میں پہلی بارہیلتھ کارڈمتعارف کرایا، ہیلتھ کارڈکوپچھلےدورمیں پیسہ کمانےکاذریعہ بنالیاگیاتھافری علاج کی سہولت ختم کردی گئی تھی،جہاں کام اورجہاں خالی باتیں ہوئیں وہ سب کونظرآتاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نےترقی کی اسپیڈکوبرقراررکھا،نوازشریف نےترقی کی بنیادرکھی،پنجاب اپنی ترقی کےنام سےجاناجاتاتھا،ایک ٹیم بن کرخدمت کےنئےریکارڈقائم کرنےہیں۔