پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر بچے بتدریج نمونیہ میں مبتلا ہورہے ہیں۔ایک روز کے دوران مزید تیراں بچوں کی موت ہوگئی۔رواں برس صوبے میں نمونیہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد چار سو پانچ ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے ایک روز کے دوران دو بچوں کی موت ہوئی۔فیصل آباد سے تین، بہاولپور سے دو بچے جان سے گئے۔ انتقال کرنے والے دو بچوں کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی سے بھی ایک ایک بچے کی نمونیہ سے موت ہوئی۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے سے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو چار بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔ رواں برس پنجاب سے انتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔لاہور سے ایک روز کے دوران ایک سو چوداں بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کو پہنچے۔
محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔