پاک ایران گیس پائپ لائن تعمیرکے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ،پاکستان اپنےعلاقےمیں 80 کلو میٹر پائپ لائن بچھائےگا۔
باخبرذرائع کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبےکیلئے پاکستان اپنےعلاقےمیں80کلومیٹر پائپ لائن بچھائےگا۔ جس کی منظوری کیلئےکابینہ کی توانائی کمیٹی کااجلاس آئندہ جمعہ کوبلانےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیرکامعاملہ زیرغورآئےگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایران سرحد تک ابتدائی طور پر80 کلومیٹر پائپ لائن بچھانا چاہتا ہے،منظوری کیلئےمعاملےکوکابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائےگا،توانائی کمیٹی سےمنظوری کےبعدحتمی منظوری کیلئےکابینہ میں پیش کیاجائےگا،منصوبے کیلئےایک سال کا عرصہ درکارہوگا۔