کراچی کے حلقہ این اے 242 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قادر مندو خیل پر مقدمہ درج ہوگیا۔
منگل کے روز این اے 242 کے پریزائیڈنگ آفیسر کلیم اللہ نے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قادر مندو خیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں پولنگ ڈے پر پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
پریزائیڈنگ آفیسر کی جانب سے مدینہ کالونی تھانے میں درج کروائے گئے مدمقے کے مطابق پولنگ ڈے پر قادر مندوخیل کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میں اور دیگر عملہ ووٹوں کی گنتی کر رہے تھے کہ قادر مندوخیل مشتعل افراد کے ہمراہ پولنگ سٹیشن میں آئے اور انہوں نے پولنگ میٹریل اور بیلٹ پیپر کے ڈبے پھینکے جبکہ وہاں موجود سامان کو لاتیں بھی ماری۔
مدعی کی جانب سے کہا گیا پیپلزپارٹی امیدوار قادر مدوخیل کے ساتھ 20 سے 25 نامعلوم افراد بھی تھے۔