پاکستان بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی سروس بحال ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) تقریباً 3 دن بعد بحال ہوگئی، ایکس سروس 3 روز میں وقفے وقفے سے معطل رہی۔
گزشتہ رات بھی پاکستان بھر میں تقریباً تین دن بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروس بحالی کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔
ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں سترا فروری کی شب نو بجے سے ایکس کی سروس ڈاؤن ہوئی تھی۔ تاہم ایکس کی سروس پیر کی رات بحالی کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔
اتوار کو بھی ایکس کی سروس آدھا گھنٹہ بحال ہونے کے بعد بند ہوگئی تھی۔ ایکس کی بندش پر ابھی تک پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔