تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، کوئی اور کس طرح وزیراعظم بنے گا؟ بھرپور تیاری اور حکمت عملی سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ صوبے میں کاروبار اور روزگار کی بحالی کیلئے جدوجہد کریں گے، سی پیک میں پشاور،ڈی آئی خان،چترال موٹر وے کیلئے آواز اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک میں پشاور، ڈی آئی خان، چترال موٹر وے کیلئے آواز اٹھائیں گے، اس وقت خیبرپختوںخوا کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، فاٹا انضمام کے وقت جو حصہ مقرر ہوا وہ بھی نہیں دیا جا رہا۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے نیٹ ہائیڈل بجلی منافع کی بھی ادائیگی نہیں کی جارہی، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبے کو حصہ نہیں مل رہا، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے حقوق ادا نہیں کررہی، پورے خیبرپختونخوا صوبے کی آواز بنوں گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، فارم 45 کے مطابق کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن کیا جائے، الیکشن دھاندلی کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔