راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ( ڈی آر اوز ) نے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی تردید کردی۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق الزامات کی تحقیات کے لئے بنائی گئی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تمام چھ ڈی آر اوز کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جن کے مطابق انہوں نے الزامات کی تردید کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
ذرائع نے بتایا کہ ڈی آر اوز نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرایا کہ ہم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا اور ہم سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
ڈی آر اوز کی جانب سے کہا گیا کہ انتخابی نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تھا، ہم نے صاف شفاف انتخابات کروائے اور کسی بھی ہارے ہوئے امیدوار کو نہیں جتوایا۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
ذرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں آر اوز کو طلب کرکے ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔