کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما صدر الدین شاہ راشدی کی صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ سے ملاقات ہوئی ہےجس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کراچی میں ہونے والی ملاقات میں رہنماؤں نے مبینہ بوگس الیکشن کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیاحالیہ الیکشن میں بے ضبطگیوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریک سے متعلق دیگر امور پر بھی غور کیاگیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنی مرکزی قیادت کی طرف سےجی ڈی اےقیادت سےاظہارتشکر کیا اور کہا پی ٹی آئی جی ڈی اے کے بیس فروری کو مورو میں ہونے والے دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔
جی ڈی اے اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم کاکہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہدجاری رکھنےکافیصلہ کیاگیا ملاقات میں جلدمشترکہ اپوزیشن کااجلاس بلانےکابھی فیصلہ کیاگیا۔