الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کےمزید ترانوے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جن میں2 پیپلز پارٹی اور3 جے یو آئی کے جبکہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر 88آزاد امیدواروں کیا کامیابی کانوٹیفکیشن جاری ہوا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری نوٹیفکشنز کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی حلقوں پی کے112اور پی کے 115سے کامیاب ہوئے ہیںجبکہ جے یو آئی کے امیدوار پی کے35,پی کے11 اورپی کے114 سے کامیاب ہوئےہیں صوبائی حلقہ 1 سے 19 او23 سے27 تک کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
حلقہ پی کے31 سے39 اور پی کے42 سے71 تک جیتنے والے آزادامیدوار نوٹیفائے کردیئے گئےحلقہ پی کے76،77،81، 83، 90، 91 ،93 اور94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ حلقہ پی کے96سے 100 اور پی کے104 سے110 تک کے کامیاب امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن جیتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کی صوبائی حلقہ پی کے113اور قومی اسمبلی کے حلقہ44 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہےعلی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کیلئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بھی ہیں ۔