پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجھے کہا گیا ہے کہ 3سال ہمیں دیں آخری 2سال آپ کو دینگے، میں ایسے وزیراعظم نہیں بنوں میں اپنےلیےنہیں عوام کےلیےکام کروں گا۔
ٹھٹھہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا شکر گزارہوں چند ماہ قبل پی پی کی انتخابی مہم ملک بھرمیں چلائی ہے کےپی کےپہاڑوں سےپنجاب کےمیدانوں تک مہم چلائی گئی ہےہم نےپورےپاکستان میں الیکشن مہم چلائی ، جس پرعوام کےشکرگزارہیں انہوں نےہماراساتھ دیاثابت ہوگیاچاروں صوبوں کی زنجیربےنظیربینظیر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میری کوئی ضد نہیں تھی کہ میں نےوزیرااعظم کی کرسی پربیٹھناہےمیں اپنےبھائیوں بہنوں کےلیےالیکشن لڑاتھاپاکستان میں معاشی جمہوری اورسیاسی بحران ہےہمارےمعاشرےکوتقسیم کیاگیاہےایساسیاستدان ہوجواپنےنہیں عوام کےمسائل پربات کرےجگہ جگہ اسی بات پرزوردیاعوام مشکل میں ہےمہنگائی غربت تاریخی سطح پرپہنچ چکی ہےہونا تو یہ چاہیےکہ تمام جماعتیں ذاتی مفادات کےبجائےعوام کےمفادکاسوچیںباقی سیاستدان جومجھ سےعمرمیں بڑےہیں اپنےلیےسوچتےہیں عوام کےلیےنہیںاس کانقصان مجھےنہیں عوام کواورصوبوں کوہورہاہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ایسےنکلےہیں کہ تمام جماعتیں احتجاج کررہی ہیںجوجماعتیں جیتی جوہاری وہ احتجاج کررہی ہیںایسارہاتوعوام کومشکلات سےکون نکالےگاسیاست میں کچھ شکلیں ایسی ہیں جودھاندلی کےبنانہیں جیت سکتیں وہ بھی آج کل احتجاج کررہی ہیں کچھ دھاندلی کے بجائے بھی نہیں جیت سکتے پی پی وہ ہے جو دھاندلی کے بغیر جیت جاتی ہے آج فارم 45کا شور مچا ہوا ہے ایسا بھی فارم 45 ہے جس پر پی پی امیدوار جیت چکا ہے مگر اعلان دوسرے امیدوار کا ہوا ہے ایک فارم 45 ایک ایسا بھی ہے جہاں جیالا جیتا ہے مگر آزاد کامیاب قرار دیا ہے۔
انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اب کیاکروں کیااپنےہی گھرکوآگ لگادوں؟پی پی کی شکایات جمع ہورہی ہیں ان کومتعلقہ فورمزپرلےجائیں گےہمیں نظرآرہاہےکہ پاکستان جل رہاہےچاروں صوبوں میں آگ لگی ہوئی ہےہم نےاس آگ کوبجھاناہےہم نےایک بارپھرپاکستان کھپےکانعرہ لگاناہےہم وزیراعظم کی کرسی یاکوئی وزارت نہیں چاہتےہم چاہتےہیں عوام کےمسائل حل کریںجن کووزیراعظم کاووٹ دیں گےان سےسیلاب متاثرین کےمسائل حل کرائیں گے۔