پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کا کہنا تھا کہ سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے اور الیکشن کے رزلٹ فارم 45 کے مطابق ڈکلیئر کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ نتائج ابھی تک جاری نہیں ہوئے جو عوام کی رہنمائی کرتے ہیں، فری فئیر الیکشن کروانے کے لیے بار ہا الیکشن کمیشن سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی گی، آپ لوگوں نے دیکھا جس طریقے سے پی ٹی آئی اس سسٹم میں شامل ہوئی، نہ بلے کا نشان رہا نہ لیڈر شپ نہ جلسہ نہ ریلی بلکہ ورکرز اور رہنماؤں پر پرچے درج ہوئے لیکن پھر بھی آٹھ فروری کو عوام بڑی تعداد میں نکل کر ہمیں کامیاب بنایا۔
لازمی پڑھیں ۔پاکستان تحریک انصاف مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، عمر ایوب کا دعویٰ
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری آج بھی 180 سیٹیں ہیں، بلوچستان میں ایک سیٹ ملی، پنجاب میں پچاس سیٹیں ہماری ہیں، سندھ سے ہمیں کوئی سیٹ نہیں دی گی، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو جو فارم 45 دیا گیا ، وہ آج بھی بطور گواہی سب کے پاس موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پہلے دن سے مطالبہ ہے آر او اور پریزائیڈنگ افسران نے جو فارم جاری کیے اسکے مطابق نتائج دیے جائیں، کمشنر نے کہا صبح ہارے ہوئے امیدوار کو جتوایا اور جیتے ہوئے امیدواروں کو ہروایا گیا، پاکستان تحریک انصاف اس معاملہ پر باضابطہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے۔