الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 296 سے ہارے ہوئے امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ای سی پی کی جانب سے صوبائی حلقہ پی پی 296 سے ہارے ہوئے امیدوار احمد علی دریشک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ اس حلقہ سے آزاد امیدوار محمد اویس دریشک کامیاب ہوئے تھے۔
فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار محمد اویس دریشک 42 ہزار 613 ووٹ حاصل کر کے نشست جیتے تھے۔
پنجاب اسمبلی کیلئے کونسا امیدوار کہاں سے اور کتنے ووٹ لے کر منتخب ہوا ؟ جانیے
الیکشن کمیشن نے جس امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اس نے صرف 157 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔
خیال رہے کہ پی پی 296 سے ن لیگی امیدوار محمد یوسف دریشک 41 ہزار 402 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔