93الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیے۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 88 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، کے پی اسمبلی کے آزاد امیدوار 3 دن میں سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے پی پی اور جے یو آئی کے 2،2 امیدوارکامیاب ہوئے، پی کے 112 اور 115 سے دو پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ پی کے 111،114،32سے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔
پے کی ون سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، پی کے 31 سے 39 تک تمام نشتوں پر ازاد امیدوار فتح یاب ہوگئے۔
پی کے 38،39 پی کے 42 سے پی کے 71 تک تمام صوبائی نشتوں پر ازاد امیدوار بازی لے گئے۔ پی کے 76،77،81 پر بھی فتخ آزاد امیدواروں کو ملی، پی کے 104 سے پی کے 110 تک تمام صوبائی نشستیں آزاد امیدواروں کے حصہ میں آئیں۔