وزیراعظم شہبازشریف نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس میں عسکری حکام اورانٹیلیجنس اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے،اجلاس میں افغانستان، ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سیکیورٹی صورتحال پرغورکیاجائیگا،موجودہ صورتحال میں پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے اہم مشاورت ہوگی،آنے والے دنوں میں پاکستان اپنے موقف کے حوالے سے گائیڈ لائن بھی مرتب کرے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف بدلتی صورتحال پرمشاورت کریں گے،موجودہ علاقائی صورتحال پر آگاہ کیا جائے گا
مشاورتی اجلاس میں خطے کی صورتحال کا جائزہ لے کر اہم فیصلہ متوقع ہے،اس کے علاوہ ایران سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی واپسی سےمتعلق لائحہ عمل پربھی اعتماد میں لیا جائےگا۔




















