ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنراور چیف جسٹس آف پاکستان پرالزام لگارہےہوکوئی ثبوت تودو،اگردھاندلی ہورہی تھی توان لوگوں کوپولیس کےسامنےپیش کرتے۔
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ دن کس کس سے ملتے رہے کس سے فون پر بات ہوتی رہی ہےالزام لگائے اور ثبوت نہیں،کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیےایک گروہ ہے جس نے پاگل بنایا ہوا ہےتم سےحساب مانگوتوریاست پرچڑھ دوڑویہ پورا ایک گروپ ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ملک میں استحکام لانا ہی نہیں چاہتے،جھوٹ بول کرہرجھوٹ کوپھیلادو،جوخاموش ہوجائے اس کی میڈیا مینجمنٹ ٹھیک نہیں ہےآپکوکسی چیزکااعتراض ہے،امریکاکیوں جاتےہوالیکشن کمیشن جاؤعدالت جاؤ۔