پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد رہنما عامر ڈوگر،علی محمد خان اورلطیف پریس کانفرنس کررہے تھے علی محمد کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہی کہا جو ہم کہہ رہے تھے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے حکومت میں آئے تو سیاسی انتقام نہیں لیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، علی محمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد تسبیح والے واپس آگئے ہیںقوم نے تحریک انصاف کے ہر امیدوار کو جھولیاں بھر کر ووٹ دیئےبانی چئیرمین،شاہ محمود،پرویزالہی ،اعجاز چوہدری اور دیگر جیل میں ہیںکمشنر راولپنڈی نے وہی کہا جو ہم کہہ رہے تھےعامر ڈوگر نے پارلیمانی پارٹی کو اکٹھا کرلیا ہےساڈا حق ایتھےرکھ ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے پہلا مطالبہ کردیا۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بانی چئیرمین نے جیت کے بعد فتح مکہ ماڈل پر جانے کا کہہ دیا ہےبانی چئیرمین کا پیغام ہے حکومت میں آئے تو سیاسی انتقام نہیں لیں گےانہوں نے نیلسن منڈیلا کے کمیشن کی طرح یہاں کام کرنے کا کہا ہےبانی چیئرمین نے انٹرا پارٹی فوری کرانے کی ہدایت کر دی ہےانٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بیرسٹرگوہر نے بتایا وہ انتظامات کریں گےعارضی کسی جماعت میں جائیں گے تاکہ مخصوص نشستیں مل جائیں جیل میں موجود خواتین کو تحریک انصاف کبھی نہیں بھولے گی۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کمشنرراولپنڈی کا اعتراف بتاتا ہےکہ مینڈیٹ چورایا گیا ہےکوئی شرم ہوتی ہےکوئی حیا ہوتی ہےتین نسلیں آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھنے والوں نے الیکشن چوری کیاعوام نے تحریک انصاف کو واضع مینڈیٹ دیا ہےلطیف کھوسہ نے بانی چئیرمین کی فوری رہائی کامطالبہ کردیا عدالتوں میں ہماری اپیلوں کو فوری سنا جائے۔