صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت3.1ریکارڈ کی گئی،زیرزمین گہرائی25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکزکوئٹہ سے125کلومیٹرجنوب مشرقی کی جانب تھا۔
زلزلے سےخوف وہراس پھیل گیا اور لوگ قلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم ابتدائی رپورٹس میں زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وادی نیلم اور سوات اور ان کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔