پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے رمضان المبارک کے دوران پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے میچز کے اوقات کا اعلان کردیا۔
پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 9 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپین لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔
پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
لازمی پڑھیں۔ لاہور قلندرز کی قیادت عمران خان کے مشورے پر ملی، شاہین آفریدی کی تصدیق
پی ایس ایل کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے اور پاکستان میں ممکنہ طور پر رمضان المبارک 10 یا 11 مارچ سے شروع ہوگا۔
رمضان المبارک میں ہونے والے میچز کے حوالے سے پی سی بی نے وقت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق رمضان المبارک میں میچز کا آغاز رات 9 بجے ہوگا تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کر کے سٹیڈیم جا سکیں۔