لاڑکانہ کی ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن شروع کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ کی گئی چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاڑکانہ ضلعی انتظامیہ کی رپورٹس کے مطابق نجی گودام سے7 ہزارگھی کےڈبے،6 سو چینی کی بوریاں برآمد ہوئی ہیں۔
کھاد کی 4 ہزاراورخراب گندم کی 350 بوریاں بھی برآمد ہوئیں ۔
کارروائی کے دوران لاڑکانہ میںذخیرہ اندوزی پر دو نجی گوام سیل کیے گئے۔
لاڑکانہ ضلعی انتظامیہ نے کاروائی میں ایک آٹے کومکس کرکےچلانےپرکاشتکاررائس مل پر30ہزارروپےجرمانہ عائدکیاگیا۔
لاڑکانہ ضلعی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔