وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.78 فیصد کمی آئی سالانہ بنیاد پر مہنگائی 34.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے رپورٹ میں گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.78 فیصد کمی کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ مہنگائی کی سالانہ شرح 34.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 11 کے نرخوں میں کمی آئی انڈے، چکن، پیاز، گڑ، گندم کا آٹا، ٹماٹر، دال مسور، ایل پی جی سستی ہوئی۔
چاول، آلو، دال مونگ، مٹن، بیف، دال ماش، انرجی سیور مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پرٹماٹر 134 فیصد، سرخ مرچ 72 فیصد، گندم کا آٹا 66 فیصد مہنگا ہوا۔ اس دوران چینی 55 فیصد، گڑ 49 فیصد، چائے 33 فیصد، لہسن 32 فیصد مہنگا ہوا۔
ایک سال میں گیس چارجز 1108 فیصد، سگریٹ 77 فیصد مہنگے ہوئے البتہ گزشتہ سال کی نسبت گھی اور کوکنگ آئل ساڑھے دس فیصد تک سستا ہوا۔ گزشتہ سال کی نسبت ایل پی جی کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔