سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکتوبر کےپورےمہینے کی عبوری کاز لسٹ جاری کر دی ۔ ہر ہفتے دائر اور نمٹائے گئے مقدمات کے اعدادوشمار بھی جاری ہوں گے ۔
عدالت عظمیٰ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات میں وکلا نمائندوں نے چار ہفتوں کی کازلسٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ انہیں کیسز کی تیاری کیلئے مناسب وقت مل سکے ۔ چار ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اٹھارہ سے بائیس ستمبر تک سپریم کورٹ میں دو سو پچیس نئے مقدمات دائر ہوئے، اس دوران دو سو پانچ مقدمات نمٹائے گئے،ان میں متفرق درخواستیں شامل نہیں ۔