بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کے بینک اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور جیا بچن بینک اثاثوں کی تفصیلات اس وقت سامنے آئیں جب جیا بچن نےراجیہ سبھا کے انتخابات کیلئے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔جن کے مطابق جیا بچن اور ان کے شوہر کے مشترکہ اثاثوں کی تعداد 1578 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
بھارتی اداکارہ اور سیاست دان جیا بچن کے حلف نامے کے مطابق ان کے پاس 40.97 کروڑ روپے کے زیورات اور 9.82 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی موجود ہے۔
واضح ہے کہ بالی ووٹ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ نے سماج وادی پارٹی کی جانب سے راجیہ سبھا کا الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔