اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں پینسٹھ فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔اور مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں پر پچیس فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی۔
اعلامیہ کےمطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف وزارتوں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں 65فیصد اضافے کی منظوری دیدی، جس کا اطلاق وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے بعدیکم فروری سے ہوگا۔ای سی سی نے کہا کہ گیس ٹیرف میں اضافہ سوئی گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کےمطابق ہوناچاہیے۔
اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے تمام یوریا کھاد کمپنیوں کیلئے یکساں گیس ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری بھی دی ہے ،ای سی سی نے مقامی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے اور قیمتی جیولری اور جم سٹونز کی درآمد اور برآمد کی اصولی منظوری دیدی۔