صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نےسوئٹزرلینڈ کےہم منصب کوخط لکھ کرقائداعظم کےبھائی کی دستاویزات کی نقل تحفےمیں دینےکی درخواست کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول ثمینہ علوی نےگذشتہ ماہ زیورخ آرکائیوزکےدورےکےدوران ان دستاویزات میں ذاتی دلچسپی کااظہارکیاتھا۔ صدرعارف علوی نےخط میں لکھاہے احمدعلی جناح کی زندگی کی تفصیلات، تصاویر، تاریخ کا مجموعہ زیورخ سٹی آرکائیوزکی زیرملکیت ہے۔ قائداعظم کی تاریخی حیثیت اوراہمیت کےپیش نظر دستاویزات تک رسائی پاکستانی عوام کیلئےقومی اہمیت کی حامل ہے۔ سوئٹزرلینڈ سےدرخواست ہے کہ دستاویزات کامجموعہ نیشنل آرکائیوزآف پاکستان کوتحفے میں دے۔