پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں جو حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے جلد سفارشات پیش کریں گی۔
پاکستان تحریکا نصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، جس کے بعد اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے حکومت سازی کی حکمتِ عملی کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کردیں، کمیٹیاں مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے بنائی گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران کمیٹیوں کی سفارشات پر حکومتی و پارلیمانی عہدوں کیلئے جلد نامزدگیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے اپنی سیاسی و جمہوری پختگی کا سکّہ منوایا ہے، عوام نے تحریک انصاف کو واضح اکثریت سے نوازا ہے، ووٹ کی حرمت پامال کرنیوالوں کا پارلیمان کے اندر اور باہر تعاقب کریں گے۔
پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بے ضابطگیوں سے متعلق ملک ہی سے نہیں بلکہ پوری دنیا سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔