عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 299 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل صارفین کو بھی بڑا ریلیف ملے گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس نمایاں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات کم ہونے اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا،ان مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پرعوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ اپنے وسائل سے تیل کی قیمتوں میں جس قدر ہو سکا کمی لانے کی کوشش کی،وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ سے اور کفایت شعاری سے 129 ارب روپے بچائے، عوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔



















