تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پر ویز خٹک نےملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد چلنے والی سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی چھوڑی ہے نہ سیاست سے دسبردار ہوا ہوں،میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں۔
پرویز خٹک نے استعفیٰ دینے کی خبروں پر واضح کیا کہ میرےسیاست سے دستبردار ہونے اور پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی خبریں محض افواہیں، انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں پرویز خٹک اپنی نشستوں سے ہار گئے تھے اور پی ٹی آئی پی خیبرپختونخوا اسمبلی کی محض دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔
یاد رہے کہ پرویز خٹک نے گزشتہ سال پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے جماعت بنائی تھی۔