عام انتخابات کے بعد غیریقینی سیاسی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج پھر مندی کی لپیٹ میں ہے۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رحجان ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 700 پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 725 پوائنٹس گر کر 61 ہزار 180 پوائنٹس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق الیکشن کے بعد حکومت سازی سمیت دیگر معاملات غیر واضح ہونے کے باعث سرمایہ کار محتاط دیکھائے دے رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے سرکلر ڈیٹ پلان منظور نا ہونے کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر ہوا ہے۔