رجسٹرار سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے تضاداتی فیصلوں سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف کئی اپیلیں زیر التواء ہیں۔ رجسٹرار نے ہائی کورٹس کے تضادات والے فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلامیے کے مطابق چیلنج ہونے والے ہائی کورٹس کے بعض فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے۔ متعلقہ آفس 15 روز میں تضادات والے فیصلوں کی فہرست تیار کرکے جمع کرائے۔
دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دیدیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود نے دو ججز سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے خلاف کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیا۔