پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب سے ایک اور جھٹکا لگ گیا، سابق کارکن اور نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی ثاقب خان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔
مسلم لیگ ن کیلئے ایک اور سیاسی کامیابی، پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
محمد ثاقب چدھڑ نے میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے محمد ثاقب خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
عام انتخابات میں محمد ثاقب خان چدھڑ نے پی پی 97 سے 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، وہ پی ٹی آئی کے سابق کارکن تھے، جنہوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔