ای سی پی نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 اور پی بی 9 کے نتائج روک دیئے، صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیش آف پاکستان نے بلوچستان کے دو حلقوں این اے 253 کوہلو اور پی بی 9 کوہلو کے نتائج روک دیئے، مراسلہ صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا گیا۔
ای سی پی کے مطابق قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی کامیاب ہوئے تھے جبکہ صوبائی نشست پی بی 9 کوہلو سے پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری کامیاب قرار پائے تھے۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کے نتائج روکنے کیلئے ریٹرننگ افسر کو مراسلہ بھجوادیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی درخواست پر قانون کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی تھی، جن میں پی بی 40، 41، 43، 48، 49، 50، 51 اور پی بی 21 شامل ہیں۔