متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان نے وفاق میں مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت بننے پر سندھ کی گورنر شپ مانگ لی۔
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی ہے جس کے بعد ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مہمان وفد واپس چلا گیا ہے جبکہ دونوں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران ایم کیوایم نے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھی اور ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
ذرائع کے مطابق کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا جبکہ مسلم لیگ ن اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے، ن لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
نواز شریف نے ہدایت کیا کہ شہبازشریف صاحب آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردارادا کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل پرغور و خوض کیا۔