پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی سردار خضر خان مزاری نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب ہونے والے سردار خضرخان مزاری نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
خضر مزاری نے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 39206 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پی ایم ایل این کے امیدوار سردار میر دوست مزاری نے 30933 ووٹ حاصل کیے تھے ۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کے 4 آزاد اراکین کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
اپنے بیان میں خضر مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے۔