پنجاب اسمبلی سے منتخب ہونے والے 7 آزاد امیدوار مسلم لیگ ن کا حصہ بن چکے ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خرم ورک
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 48 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار خرم ورک نے مسلم لیگ ن جوائن کرلی۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پی پی 48 پسرور سے آزاد امیدوار خرم ورک نے کامیابی حاصل کی۔
فارم 47 کے مطابق آزاد امیدوار خرم خان ورک 47340 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف ن لیگی امیدوار لیاقت علی نے 41657 ووٹ حاصل کئے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
گزشتہ شب مسلم لیگ ن کے ایکس اکاؤنٹ سے خرم ورک کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے ن لیگ کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔
پنجاب اسمبلی، PP48 پسرور؛ کامیاب MPA خرم ورک نے مسلم لیگ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ pic.twitter.com/E07VnnDOjX
— PMLN (@pmln_org) February 10, 2024
محمد سہیل خان
دوسری جانب بہاولنگر سے منتخب ہونے والے آزاد ایم اپی اے محمد سہیل خان نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی پی 240 بہاولنگر 4 سے کامیاب ہونے والے سہیل خان نے 42094 ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی ہے۔
صوبائی اسمبلی حلقہ PP-240 سے کامیاب آزاد امیدوار محمد سہیل کا باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان۔#ElectionResult pic.twitter.com/fPXh0B23rg
— PMLN (@pmln_org) February 10, 2024
رانا محمد فیاض
علاوہ ازیں پی پی 49 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار رانا محمد فیاض بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔
سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے ممبر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خضر مزاری
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 297 سے پی ٹی آئی کی حمایت سے کامیاب ہونے والے سردار خضرخان مزاری نے بھی ن لیگ شمولیت میں کا اعلان کردیا ہے۔
خضر مزاری پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امید وار کی حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور 39206 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مخالف پی ایم ایل این کے امیدوار سردار میر دوست مزاری نے 30933 ووٹ حاصل کیے تھے ۔۔
اپنے بیان میں خضر مزاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھیں گے۔
تیمور لالی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 94 سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن تیمور علی لالی نے بھی ن لیگ جوائن کرلی ہے۔
تیمور علی لالی پی پی 94 سے 47879 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے آزاد امیدوار امتیاز احمد لالی کو شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ آزاد امیدوار امتیاز علی لالی نے 47080 ووٹ لئے تھے۔
سردار ذوالفقار
پنجاب کے حلقہ پی پی 96 سے کامیاب آزاد رکن اسمبلی سردار ذوالفقار بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
اپنے بیان میں سردار ذوالفقار کا کہنا تھا کہ علاقہ کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لیے ن لیگ میں شامل ہوئے ہیں، برادری، ووٹرز اور صاحبزادہ قمرالحق سے مشاورت کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ہمارے مقابلے پر پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے امیدوار تھے۔
یاد رہے کہ ذوالفقار علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی کو شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔
ثاقب خان چدھڑ
پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
محمد ثاقب چدھڑ نے میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شہباز شریف نے محمد ثاقب خان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
لاہور: 11 فروری
— PMLN (@pmln_org) February 11, 2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے ایک اور سیاسی کامیابی
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے
محمد ثاقب خان چدھڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان… pic.twitter.com/4Imh8EgdjT
عام انتخابات میں محمد ثاقب خان چدھڑ نے پی پی 97 سے 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، وہ پی ٹی آئی کے سابق کارکن تھے، جنہوں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔