این اے 48 اسلام آباد سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے راجہ خرم نواز مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ کہتے ہیں عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہوئی، جس میں این اے 48 اسلام آباد سے راجہ خرم نواز رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، انہوں نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
راجہ خرم نواز نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کا حمایت یافتہ امیدوار تھا، مسلم لیگ ن کی بننے والی حکومت کا حصہ ہوں گا، حلقے کے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا ہے کہ حامیوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔