پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی حلقہ پی ایس 77 سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس 77 کے تمام پولنگ سٹیشنز سے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
نتائج کے مطابق مراد علی شاہ نے 67 ہزار 513 ووٹ حاصل کر کے نشست اپنے نام کی ہے جبکہ ان کے حریف جی ڈی اے کے امیدوار روشن علی 7920 ووٹ لے کر رنر اپ رہے۔