مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قریب اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 18 سالہ نوجوان کو کفر دان قصبے میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا اور وہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے ساتویں فلسطینی ہیں۔
An 18-year-old Palestinian was fatally shot by Israeli occupation forces during a military raid into the village of Kafr Dan, northwest of Jenin in the northern occupied West Bank on Friday.
— Quds News Network (@QudsNen) September 22, 2023
More: https://t.co/N6mkX60bk1 pic.twitter.com/vxX6siJWUK
اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز علی الصبح قصبے میں متعدد گھروں پر چھاپہ مارا اور فلسطینی باشندوں کے ساتھ تصادم میں صوتی بموں، آنسو گیس کے کنستروں اور گولہ بارود سے فائرنگ کی گئی۔
فلسطینی اسلامی جہاد گروپ نے مقتول کی شناخت عبداللہ ابو حسن کے نام سے کی اور کہا ہے کہ وہ اس کے القدس بریگیڈ کے مسلح ونگ کا مقامی جنگجو تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں نے ان مشتبہ افراد پر فائرنگ کی جنہوں نے کفر دان میں ہتھیاروں کی تلاشی کے دوران ان پر دھماکہ خیز مواد پھینکا۔
اس سے قبل انسانی حقوق کے گروپ ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل کے مطابق منگل کے روز بھی جنین پر ایک فوجی چھاپے کے دوران تین فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جن میں ایک 15 سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2023 فلسطینیوں کے لیے 2006 کے بعد ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے مہلک سال ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب فلسطینی اپنے مکمل حقوق حاصل کر لیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے "دو ریاستی حل کو بچانے" کے لیے ایک امن کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا عبداللہ ایک باصلاحیت نوجوان تھا جسے تائیکوانڈو کا جنون تھا تاہم بد قسمتی سے قابض اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں آج صبح اس کے المناک قتل کی وجہ سے اس کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔
16-year-old Abdullah Abu Hasan was a talented #Palestinian teenager who had a passion for taekwondo. Unfortunately, his dream won't be fulfilled due to his tragic murder this morning by the occupying Israeli regime.
— Quds News Network (@QudsNen) September 22, 2023
RIP Abdullah 💔 pic.twitter.com/mW8q9vIVU4
قدس نیوز نیٹ ورک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کا والد ڈاکٹر عماد ابو حسن اپنے بیٹے عبداللہ کی جان بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Media coverage: "Heart-touching video of Dr. Imad Abu Hasan, PhD, trying to save his son Abdullah's life after he was shot dead by #Israeli occupation forces during a raid into the town of Kafr Dan, north of the occupied West Bank, last night."#IsraeliCrimes pic.twitter.com/RExtJLPNFL
— Quds News Network (@QudsNen) September 22, 2023