Live Updates: راولپنڈی، لاہور، کراچی سمیت 12 مقامات پر بھارت کے ڈرون حملے، ایک شہری شہید
لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیبات کے قریب گرا، 4 فوجیوں سمیت 5 زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
ہر پاکستانی شہری کے سوا تین لاکھ روپے کا مقروض ہونے کا انکشاف
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے پاکستان کا مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سےتجاوزکرچکا ہے اورہرشہری تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپےکامقروض ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےاقتصادی امورکا اجلاس ہوا،اقتصادی امورڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کےذمے مجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سےزیادہ ہےجس میں بیرونی قرضے 56 ہزار ارب روپے کےہیں،مالی خسارہ پورا کرنے کیلئےمزید قرض لینا پڑتا ہے،پاکستان کے ذمےمجموعی قرضہ 81 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔
حکام اقتصادی امورڈویژن کےمطابق مقامی قرضےکی مالیت 55 ہزار ارب روپے سےزائد ہے،بیرونی قرضوں کا حجم 26 ہزار ارب روپے سے زائد ہے،پاکستان کے قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ ہے،مالی خسارہ پورا کرنےکیلئےقرضہ لینا پڑتا ہے،روپے کی قدر گرنے سے بھی قرضوں میں اضافہ ہوتا ہے،
کمیٹی نےمعاشی پالیسیوں کا ذمہ دار پارلیمنٹ کو قرار دینے پرتحفظات کا اظہار کیا،چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ سے بل پاس کراکرملک کی دھجیاں اڑارہے ہیں،اگلے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرنےکا فیصلہ کیا ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے 300 ارب روپےکا قرضہ لیا،قرضہ استعمال نہیں ہوا مگر صوبائی حکومت سود ادا کررہی ہے۔
پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور ناروے کے درمیان ماحولیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی زیر صدارت تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔
وفاقی وزیر موسمیات تبدیلی کا کہنا تھا کہ معاہدہ پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر اور صاف توانائی کے لئے سنگ میل ہوگا ۔ شراکت داری سے ملک کی کاربن مارکیٹ کو عالمی سطح پر تقویت ملے گی ۔ گرین اکانومی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ حکومت ویسٹ مینجمنٹ ، زراعت اور ٹرانسپورٹ میں پائیدار ترقی کے لئے کوشاں ہے ۔ نارویجن سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ دوطرفہ ماحولیاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے ۔ ماحولیاتی اہداف کے حصول میں پاکستان سے بھرپور تعاون کریں گے ۔ شراکت داری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور گرین گروتھ کو فروغ دینا ہے ۔
سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ہوگیا، کویت نے بھی یقین دہانی کروا دی
ایران امریکا جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کے لئے تین ممالک سے رابطے جاری ہیں، سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ، کویت سے بھی یقین دہانی حاصل کر لی گئی ۔
مارچ میں سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کا ایک جہاز، عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے پانچ اور ڈیزل کا ایک کارگو لایا گیا ۔ پاکستان نے کویت سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی یقین دہانی حاصل کر لی ۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کرے گی ۔ وزارت پیٹرولیم حکام کہتے ہیں ہم تمام خلیجی ممالک سے رابطے کر رہے اور مصنوعات کی بلاتعطل سپلائی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر سے گر کر 99 ڈالر تک آگئی۔
امریکی خام تیل بھی 104 ڈالر سے کم ہوکر 97 ڈالرپر فروخت ہوتا رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ جو اسی کی دہائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔
نیپرا نے بجلی 1 روپے 64 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کر لی
نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1.64روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کر لی، اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ۔ بتایا گیا گردشی قرض 1700 ارب روپے ہو گیا ۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ صنعتی صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی لاگت اور سہہ ماہی اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نے کہا انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے۔ جنگ کی صورت حال میں پاور پلانٹس کو گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔۔ کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔ جنوری میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض سترہ سو ارب روپے رہا ۔ سال کے آخر تک گردشی قرض ٹارگٹ سے زیادہ نہیں ہوگا ۔
اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات اہم ملاقات کی جس کے بعد خلیج اورمشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کیلئےپاک چین 5نکاتی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، دونوں ممالک نے تنازعات کے خاتمے کیلئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق ایرانی اور خلیجی ممالک کی خود مختاری و سلامتی کو یقینی بنایا جائے، تمام فریقین طاقت کے استعمال یا ایسی دھمکی دینے سے گریز کریں، جنگ کے دوران غیر فوجی اہداف کا تحفظ یقینی بنایا جائے، فریقین عالمی قوانین کی پاسداری ،شہریوں وغیرفوجی تنصیبات پرحملےبند کریں۔
اعلامیہ میں بجلی کی تنصیبات اور پرامن جوہری اسٹریکچر پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ آبنائے ہرمز توانائی اور سامان کی ترسیل کا اہم بحریہ راستہ ہے، آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں اور عملے کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق تجارتی جہازوں کی جلد اورمحفوظ گزرگاہ ممکن بنا کر بحری آمدورفت بحال کی جائے، پاکستان اور چین مطالبہ کرتے ہیں اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنایا جائے، اقوام متحدہ کے منشور کے تحت بین الاقوامی قوانین اور امن معاہدوں کی حمایت کرتے ہیں۔
کویت کی پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل،جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے کویتی سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے ملاقات کی جس دوران کویت نے پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو ڈیزل اور جیٹ فیول کی مکمل سہولت دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود کویت کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہیں۔
ناصر عبدالرحمٰن جاسم المطیری نے کہا کہ امن کے لیے تعمیری کردار پر پاکستان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ کویت پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی جانب سے اس سہولت پر شکرگزار ہیں، پچاس برس سے پاکستان کویت سے ڈیزل سمیت پیٹرولیم مصنوعات خرید رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف تنازعات کے پُرامن حل میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندیاں حد سے تجاوز کر گئیں
بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندیاں حد سے تجاوز کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایک سال میں ایک لاکھ 11 ہزار سوشل میڈیا پوسٹ ہٹا دی گئیں،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو روزانہ 290 نوٹس ملتے ہیں،
بھارتی میڈیا کےمطابق ایک تہائی مواد مودی حکومت اور وزرا پر تنقید سے متعلق ہوتے ہیں۔
پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان
پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔
دستاویز کےمطابق منصوبےمیں ایشیئن انفراسٹریکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی معاونت فراہم کریں گے،عالمی بینک نےپاکستان میں بلوں کی کم وصولی،سسٹم نقصانات اور ٹرانسمیشن رکاوٹوں کی نشاندہی بھی کردی۔
عالمی بینک کےمطابق پاکستان کا پاورسیکٹربجلی چوری سمیت بڑےمسائل کا شکارہے،پاورسیکٹر کے منصوبے کی مجموعی مالیت تقریباً 70 کروڑڈالرہے،مٹیاری سےرحیم یارخان تک 500 کےوی کی بڑی ٹرانسمیشن لائن بچھانےکامنصوبہ شامل ہے،مجوزہ منصوبہ 2026 سے 2035 پرمحیط 10 سال کےپروگرام کا حصہ ہے،بجلی کےنظام میں بہتری،بیٹری اسٹوریج اورنئی ٹرانسمیشن لائن منصوبےکا حصہ ہے،این ٹی ڈی سی میں اصلاحات کے لیےتکنیکی معاونت بھی دی جائے گی۔
دستاویز کےمطابق ایشیئن انفراسٹرکچر بینک اوراسلامی ترقیاتی بینک بھی مالی مدد کریں گے،منصوبے کامقصد پاکستان میں بجلی کا نظام مضبوط اور مستحکم بنانا ہے۔
عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی فراہمی زیادہ قابل اعتماد بنانے اور نجی شعبے کی شمولیت کے فروغ، توانائی کے اداروں میں گورننس بہتر بنانے پر زور دیا۔
جے شنکر کے پاکستان مخالف غیرمہذب بیان پربھارت میں کڑی تنقید، سفارتی زبان اورپالیسی پر سوالات
جے شنکر کو پاکستان مخالف غیرمہذب بیان پربھارت میں کڑی تنقید کا سامنا ہے ، سفارتی زبان اورپالیسی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں،
تفصیلات کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے بی جے پی اور مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
ترجمان بھارتی کانگریس ڈاکٹر شمّع محمد نے نازیبا بیان کو سفارتی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے منتخب کیا جانا اور بھارت کا باہر رہنا مودی حکومت کی ناکامی ہے۔
کانگریسی ممبر سپرِیا شری نیتے نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں ثالثی کی پیشکش یا جنگ رکوانے کے بھارتی دعویٰ کو کیا نام دیا جائے؟۔ پون کھیر کا کہناتھا کہ مودی کی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی کوشش کے وقت کیا بھارت ایک بروکر ملک نہیں تھا؟
بھارتی تجزیہ نگار اشوک سوائن کا کہناتھا کہ جے شنکر کے نازیبا الفاظ محض سڑک کی زبان ہے، کسی وزیر خارجہ کے شایانِ شان نہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق جے شنکر کا غیر سفارتی بیان ہزیمت چھپانے کا ایک دفاعی ردعمل ہے، حالیہ خلیجی بحران میں بھارت کو مرکزی کردار نہ ملنا بھارت کی سفارتی ناکامی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے بیان نےنام نہاد امن کے دعویدار بھارت کی سفارتی ساکھ اور سنجیدگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا، پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کردی گئی
بھارت میں ایندھن بحران شدت اختیار کرگیا،بھارت پیٹرول پمپس پر پولیس تعینات کرنےپر مجبور ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کےباعث شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
الجزیرہ نےناقص منصوبہ بندی اورتوانائی پالیسی کی سنگین ناکامی کوبے نقاب کردیا،الجزیرہ کے مطابق شدید قلت کےباعث بھارتی شہریوں میں خوف وہراس بڑھ چکا،بھارت میں پیٹرول پمپس پرلمبی قطاریں لگ چکی ہیں،صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس تعینات کی گئی ہے،
نااہل مودی حکومت پرشدید تنقید کرتےہوئےبھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں سےیہاں لمبی قطاریں لگی ہیں،لوگ دن رات پیٹرول پمپس پر انتظار کر رہے ہیں،پیٹرول پمپس پر شدیدرش ہے جسسے پیٹرول نہ ملنےکےخدشات واضح ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم بحران پر بھارتی عوام میں پھیلنے والا خوف دراصل حکومتی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور بروقت فیصلوں کی کمی کا نتیجہ ہے
مودی کی نااہلی کے باعث بھارتی معیشت کوتوانائی بحران،کرنسی پر دباواورترسیلات زر میں کمی جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے،ایران کے ساتھ بھارت کا دوغلہ رویہ بھارت میں توانائی بحران کی صورت میں سامنے آرہا ہے۔
پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18.37 فیصد اضافہ
پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیاہے، حکومت نے جولائی سے فروری کے دوران آئی ایم ایف سمیت 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے حاصل کیے جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 904 ارب روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضےمیں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا۔
پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا، پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے، سعودی عرب 3 ارب ڈالر، چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اووربھی کیا، پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے۔
اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کیلئے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا، پاکستان آئی بی آر ڈی بینک نے بھی 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا، مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض دیا، سعودی عرب نے پاکستان کو 33 لاکھ ڈالر گرانٹ سمیت 81 کروڑ ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا ،چین نے 27 کروڑ ڈالرقرضہ دیا، گرانٹ سمیت 7 کروڑ 22 لاکھ ڈالرعلاوہ ہیں۔
عرب اسرائیل تنازعے کی جڑ مسئلہ فلسطین ہے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نےکہا ہےکہ عرب اسرائیل تنازعے کی جڑ مسئلہ فلسطین ہے،غیر قانونی آبادکاروں کا تشدد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار نےسلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب میں کہا آبادکاری کے منصوبوں کی توسیع فوری طور پر روکی جائے،غزہ میں مکمل جنگ بندی اوربلا رکاوٹ انسانی امداد کو بحال کیا جائے،بغیرکسی الحاق،جبری بےدخلی یا زمین کی تقسیم کے غزہ کی تعمیر نو شروع کی جائے۔
عاصم افتخار نےکہافلسطینیوں پر تشدد کرنےوالے یہودی آباد کاروں کا احتساب کیا جائے،پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے،مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کے خطرات موجود ہیں،ہم تمام فریقین سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں،مسائل کے پرمن حل کیلئے پاکستان دیگر شراکت داروں کے ساتھ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
میں نے 8 سال اس کیس کا انتظار کیا، اس کیس سے لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر بڑھے گا،علی ظفر
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 8 سال اس کیس کا انتظار کیاہے، اس کیس سے لوگوں کا اعتماد عدالتوں پر بڑھے گا۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کا کہناتھا کہ میشا شفیع کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، اور ان کے لیے ان کے دل میں بے حد احترام ہے کیونکہ وہ ایک بڑی آرٹسٹ ہیں۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس کیس سے عوام کا عدالتوں پر اعتماد بڑھے گا اور لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ملک کی عدالتیں ثبوتوں کی بنیاد پر انصاف فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے وکیل کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل مکمل طور پر حقائق پر مبنی ہیں۔
صدر مملکت کی افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دیدی
صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گیارہ ستارہ بسالت، 475 تمغہ بسالت، 130 امتیازی اسناد،378 آرمی چیف تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح 23 ہلال امتیاز (ملٹری)، 100 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 136 تمغہ امتیاز (ملٹری) بھی دینے کی منظوری دی گئی۔
فوجی اعزازت پانے والوں میں بری، بحری اور فضائی افواج کے افسران اور جوان شامل ہیں۔ ستارہ بسالت کا اعزاز پانے والوں میں میجر کامل حسین، میجر سبطین حیدر شہید، میجر حمزہ اسرار شہید اور میجر عدنان اسلم شہید شامل ہیں۔ جبکہ کیپٹن حسنین اختر شہید، حوالدار علی بلاول شہید اور نائیک بخت زمین شہید کو بھی ستارہ بسالت دینے کی منظوری دی گئی۔
بری فوج کے سپاہی رحمان شہید، ثقلین شہید،نیوی کے سہیل ارشد اور مظہر محمود کو ستارہ بسالت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے یوم پاکستان پر 1989فوجی اعزازات دینےکی منظوری دے دی
صدر مملکت نے یوم پاکستان پر 1989فوجی اعزازات کی منظوری دے دی، مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران و جوانوں کو اعزازات دئیے جائیں گے۔
1989اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز ملٹری، 100 امتیاز ملٹری اور 136 تمغہ امتیاز ملٹری شامل ہیں ۔ جاری اعلامیے کے مطابق 11 ستارہ بسالت، 475 تمغۂ بسالت اور 130 امتیازی اسناد دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے 175 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس اوّل، 319 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس دوئم اور 620 تمغۂ خدمت ملٹری کلاس سوئم دینے کی بھی منظوری دی۔
یہ اعزازات مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے افسران و جوانوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔ یہ منظوری وزیر اعظم کی سفارش پر دی گئی۔
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا
نئی دہلی کی پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیا، ناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم لہرایا اور صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قرار داد لاہور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوئی،تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بھارت میں موجود ہندوتوا کا عفریت ہمارے اسلاف کی دوراندیشی کی زندہ مثال ہے،تاریخ بتاتی ہے کہ اپنے دفاع کی صلاحیت رکھنے والی قومیں ہی آزاد رہتی ہیں،معرکہ حق نے ایک بار پھر دفاع وطن کے لیے قوم کے اجتماعی عزم کی تجدید کی۔
ناظم الامور کا کہناتھا کہ آزادی کے دفاع کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کی گواہ پوری دنیا ہے، پاکستان کا ڈیٹرنس نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ علاقائی امن کی بھی ضمانت ہے،پاک بھارت تعلقات برابری، احترام اور تنازعات کے پُرامن حل کی بنیاد پر ہی قائم ہوسکتے ہیں،جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا ہدف مسئلہ کشمیر کے حل سے حاصل ہوسکتا ہے۔
ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اس کے علاوہ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں۔
اس مرتبہ مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات کے پیش نظر ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے تحت یوم پاکستان سادگی سے منایا جا رہا ہے،اس دن کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔
تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزارِ اقبال کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا، جبکہ اس سے قبل سکیورٹی کی ذمہ داری ستلج رینجرز کے پاس تھی
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ انڈیا سے ہوم سیریز کا منتظر، کرکٹ ویب سائٹ
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ انڈیا سے ہوم سیریز کا منتظر ہے۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نےستمبرمیں شیڈول دورہ آئر لینڈ ملتوی کر دیا،بی سی بی کے مطلع کرنے کے بعد ہی کرکٹ آئر لینڈ نے ایک سالہ شیڈول کا اعلان کیا،بی سی بی عہدے دار کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی سیریز 2027 میں کرائی جاسکتی ہے ۔
کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق بی سی بی ستمبر میں بھارتی ٹیم کی میزبانی کاخواہش مند ہے،انڈیا نے گزشتہ برس بنگلا دیش کو دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
بی سی بی نے رواں سال کے آغاز میں بھارت کے دورہ بنگلا دیش کاشیڈول جاری کیا،انڈیا نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی کے لیے 28 اگست کو بنگلا دیش آنا ہے،انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلا دیش بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔
بابراعظم عیدالفطر پر باورچی بن گئے، ویڈیو وائرل
قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم عیدالفطر کے روز باورچی بن گئے اور فیملی کے ساتھ شاندار وقت گزارا ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے عیدالفطر کی نماز کے بعد گھر والوں کیلئے شیر خرمہ تیار کیا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عید الفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے اور قومی کھلاڑی بھی اپنے خاندان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلادیش کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بابر اعظم شامل نہیں تھے وہ نیشنل ٹی 20 کپ بھی نہیں کھیل سکے۔
بھارت میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیا، خبر ایجنسی
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایل پی جی کا بحران شدت اختیار کر گیاہے ، ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کئی کمپنیاں بند ہونے کے قریب ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہزاروں مزدور شہر چھوڑ کر آبائی علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں ۔ بھارتی مزدور کا کہناتھا کہ 5 روز سے کھانا پکانے کیلئے گیس نہیں ہے، جس کمپنی میں کام کررہے ہیں، وہ بھی بند ہونے والی ہے،ہماچل پردیش کی ریاستی اسمبلی کا کچن گیس سے لکڑیوں پر منتقل ہوگیا۔
پاکستان کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران10.5کروڑ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے ڈالر ذخائر میں 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر بڑھ کر 21 ارب 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ذخائر میں اضافہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس بڑھنے کے باعث ہوا، جہاں بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 33 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک کے ذخائر میں بھی سوا کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 16 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا
بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء کے شاہی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیئے عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔
بنگلہ دیش کے وزیر مذہبی امور نے بھی شوال کے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے پر عیدالفطر ہفتہ کے روز ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔
سری لنکا اور بھارت میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیاہے جس کے باعث عیدالفطر 21 مارچ کو ہو گی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
پاکستان کےمیزائل پروگرام سے متعلق امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے رد عمل جاری کرتے ہوئے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں،اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے،پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کہیں کم ہے،بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد کم ازکم دفاعی صلاحیت کے نظریئے پر مبنی ہے،بھارت کے زائد فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطے کیلئے باعثِ تشویش ہیں،پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام،عدم امتیاز اور تعمیری روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے،پاکستان ایک متوازن اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیتاہے۔
پاکستان ریلوے میں رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی گئی
پاکستان ریلوے نے رعایتی پالیس میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے تمام رعایتوں پر 50 فیصد کی حد مقرر کر دی ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق تمام رعایتوں پرزیادہ سے زیادہ 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی،رعایتی پالیسی کا اطلاق سال میں 10سنگل سفروں تک ہو گا،یہ سہولت تمام ٹرینوں اورکلاسز پر دستیاب ہو گی،گرین لائن،پاک بزنس،شاہ حسین ایکسپریس اورآؤٹ سورسڈ ٹرینیں اس رعایت سےمستثنیٰ ہوں گی، شریک حیات کودی جانے والی50 فیصد رعایت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔
پاکستان نے ایران جانے کےلیے رائج راہداری سسٹم بند کردیا
گوادر کی ضلعی انتظامیہ نے ایران جانے کے لیے رائج رہداری سسٹم بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ضلع انتظامیہ نے ایران جانے کے لیے جاری رہداری سسٹم کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی فرد کو ایران جانے کے لیے رہداری جاری نہیں کی جائے گی۔
حکام کے مطابق راہداری سسٹم کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی بغیر ویزا اور پاسپورٹ کے پاکستان اور ایران کے درمیان آمد و رفت کر سکتے تھے۔ یہ سہولت صرف دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے افراد کے لیے مخصوص تھی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ رہداری سسٹم کی بندش سے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے خاندانوں کے درمیان میل جول متاثر ہوگا اور آمد و رفت میں مشکلات بڑھ جائیں گی۔
واضح رہے کہ یہ نظام طویل عرصے سے مقامی آبادی کے لیے ایک اہم اور آسان سفری سہولت کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق جولائی تا فروری براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1.19 ارب ڈالر رہی،گزشتہ سال اسی مدت میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 1.79 ارب ڈالر تھی،جولائی تا فروری براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 59 کروڑ85 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔
فروری 2026 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھ کر 21 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہوگئی،فروری 2025 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 13 کروڑ 27 لاکھ ڈالر تھا،8 ماہ کےدوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کاحجم 70 کروڑ 41 لاکھ ڈالررہا،پچھلے سال اسی مدت میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 1.58 ارب ڈالر تھی
ایندھن کے تحفظ کی حکومتی پالیسی، شہبازشریف کی ریلوے کو مال گاڑیوں میں اضافے کی ہدایت
ایندھن کے تحفظ کی حکومتی پالیسی کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ریلوے کو مال گاڑیوں میں اضافے کی ہدایت کردی، ریلوے حکام نے چیمبرز آف کامرس اور تجارتی اداروں سے رابطے شروع کردیئے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد محکمہ ریلوے نے کارگو کو سڑکوں سے ریل پر منتقل کرنے کے اقدامات تیز کر دیئے ہیں۔ پاکستان ریلوے نے چیمبرزآف کامرس اورتجارتی اداروں سے رابطے کر کے تاجروں اورصنعتکاروں کو پاکستان ریلوےکےذریعےفریٹ کی بکنگ کروانے کی دعوت دینا شروع کر دی ہے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے متعلقہ حکام کو ہنگامی طورپرمال گاڑیوں کیلئےبوگیوں کی مینوفیکچرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے ماہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جنوری میں بھی ملکی کرنٹ اکاؤنٹ6.8کروڑ ڈالر سر پلس رہا تھا،ماہانہ بنیاد پر ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تاہم سالانہ بنیاد پرخسارے میں رہا۔
رواں مالی سال کے پہلے8ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 48 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔
ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا،درآمدات میں اضافہ،برآمدات میں کمی کرنٹ اکاؤنٹ سالانہ بنیاد پر خسارے کا شکارہوا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں ان فیلڈ امپائر کے خلاف شکایت کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف آخری ون ڈے میچ میں اِن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے باضابطہ شکایت درج کرا دی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آخری اوور میں بنگلہ دیش کے ریویو کے معاملے پر میچ ریفری نعیم الراشد کو شکایت کی۔ رپورٹ کے مطابق آخری اوور کی پانچویں گیند پر امپائر نے رشاد حسین کی گیند کو وائیڈ قرار دیا تھا۔
بعد ازاں بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹی وی اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو لیا۔ اس وقت پاکستان کو جیت کے لیے دو گیندوں پر 12 رنز درکار تھے۔ ریویو کے بعد امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا جس کے نتیجے میں پاکستان کو جیت کے لیے ایک گیند پر 12 رنز درکار رہ گئے۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا مؤقف ہے کہ اسکرین پر ری پلے چلنے کے بعد ریویو نہیں لیا جا سکتا تھا، تاہم امپائر نے اس کے باوجود ریویو کی اجازت دی۔ شکایت میں پاکستان نے میچ ریفری کو اس ممکنہ غلطی کی نشاندہی بھی کرائی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ریمارکس مضحکہ خیز اور بلاجواز ہیں، ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نےافغانستان سےمتعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کےبیان کو مضحکہ خیز اور بلا جواز قرار دیدیا۔
ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرابی نے کہا افغانستان میں اپنےدہشتگردنیٹ ورک کی تباہی پربھارت کی مایوسی ایسےبیانات سے ظاہرہوتی ہے،افغانستان میں پاکستان دہشت گردوں کے ٹھکانوں کےخلاف جائز، ہدفی اوردرست کارروائیاں کررہا ہے،
ترجمان دفترخارجہ نے کہا افغان سرزمین سےسرگرم دہشت گرد فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان شامل ہیں، جنہیں بھارت کی فعال حمایت اورسرپرستی ایک معلوم حقیقت ہے،افغانستان میں اپنےدہشتگرد نیٹ ورک کی تباہی پربھارت کی مایوسی اس کے بیانات سے واضح ہے۔
بھارت کے نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا، سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بندہوگیا،بھارتی میڈیا
زمین ، فضا اور سمندر میں ناکامی کے بعد خلا میں بھی بھارت کو ناکامیوں کا سامناہے ، بھارتی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا لگا ہے جو عالمی سطح پر بھارت کے لیے نئی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سیٹلائٹ ناکامی نے خلائی پروگرام کی کارکردگی پر نئے سوال کھڑے کر دیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کے اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بند ہوگیا۔ متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا سسٹم بھی مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے۔ اس نظام کو آسمان میں بھارت کی آنکھیں قرار دیا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کی خرابی کے بعد یہ نظام یہ سسٹم مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا، جس سے بھارتی نیویگیشن نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سنگین خرابی نے بھارت کی مقامی نیویگیشن صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے نے بھارت کے ٹیکنالوجی کے میدان میں دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ دفاعی اور اسٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ بھی دباؤ میں ہے۔ اس سے قبل بھارت کا خلائی پروگرام بھی رسوائی کی تاریخ رقم کر چکا ہے۔ جنوری میں بھارت کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل آندھرا پردیش اڑان کے دوران بند ہوگئی تھی ۔ دوہزار اکیس سے اب تک سولہ بھارتی سیٹلائٹس راکھ بن چکے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ، غیرملکیوں کیلئے پاکستانی ویزے کے حصول کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا
خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث غیرملکیوں کیلئے پاکستانی ویزے کے حصول کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا، وزارت داخلہ آن آرائیول اور پرائر ٹو آرائیول ویزوں کے اختیار سے دستبردار ہو گئی۔
پاکستانی ویزے اب متعلقہ سفارتخانے اور سفارتی مشنز ہی جاری کریں گے، ویزہ اجرا میں تبدیلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ویزہ پراسیسنگ کا سارا عمل سفارتی چینل سے ہی ہوگا۔ ویزے کیلئے درخواست موجودہ پورٹل کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔ آن لائن درخواست آنے پر کیس متعلقہ سفارتخانے کو بھیجا جائے گا۔ متعلقہ سفارتخانے کی کلیئرنس سے ہی ویزے جاری ہوں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیے
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا واجبات ادا کر دیے۔
پی ایف ایف کے مطابق آٹھ ایونٹس میں شرکت کرنے والے 230 کھلاڑیوں اور 62 آفیشلز کو ادائیگیاں کر دی گئیں،پاکستان فٹبال فیڈریشن اس وقت فیفا کی محدود فنڈنگ کے تحت کام کر رہی ہے۔
محسن گیلانی نےکہا کھلاڑی اور کوچزہمارے قومی اثاثے ہیں، انکی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے،فیفا کی محدود فنڈنگ کے باوجود کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل لبنان میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عثمان جدون کاکہناتھا کہ لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،پاکستان لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل لبنان کے قابض سے علاقوں سے فوری طور پر نکل جائے،28فروری کے بعد مشرق وسطیٰ میں ہونیوالے کشیدگی تشویش کا باعث ہے، پاکستانی حکومت اور عوام لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
چینی مندوب
چینی مندوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ روز بروز پھیل رہی ہے،فریقین سے کہتے ہیں وہ جنگ بندی کی طرف آئیں۔
روسی مندوب
روسی مندوب نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی فوجی مہم جوئی سے پورا خطہ انتشار کا شکار ہے،امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی بڑی تعداد میں اموات ہوئیں،امریکی اور اسرائیل نے ایران میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا،لبنان میں اسرائیلی کارروائیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ، پہلے7 ماہ میں 1 ہزار 458ارب روپے نیا قرض لے لیا
پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہو گیاہے، پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایک ہزار 458 ارب روپے کا نیا بیرونی قرض لے لیا، یہ قرض گذشتہ مال سال کی نسبت 12.7 فیصد زیادہ ہے، نئے قرض، رول اوور، آئی ایم ایف کی قسط سمیت مجموعی طور پر پاکستان کو 2 ہزار 857 ارب روپے ملے
دستاویز کے مطابق جولائی تا جنوری 5 ارب 17 کروڑ ڈالرکا نیا قرض لیا گیا، سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر، چین نے 1 ارب ڈالر قرض رول اوور بھی کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط بھی حاصل ہوئی ، عالمی اداروں نے 7 ماہ میں 2 ارب 12 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔
جولائی تا جنوری 2026 اے ڈی بی نے 62 کروڑ 45 لاکھ ڈالرفراہم کیے ، اس دوران عالمی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرقرض دیا ۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 70 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ، چین نے پاکستان کو 26 کروڑ 94 لاکھ ڈالر قرض دیا۔
نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے تحت 1 ارب 48 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا گیا، اس دوران آئی ایم ایف سے 20 کروڑ 95 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے، آئی ایم ایف سے توسیع فنڈز سہولت کے تحت ملنے والے فنڈز علاوہ ہیں، پاکستان نے 7 ماہ میں بجٹ اسپورٹ کیلئے 51 کروڑ 87 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔
نان پراجیکٹ ایڈ 92 کروڑ، پراجیکٹ ایڈ کی مد میں 53 کروڑ 62 لاکھ ڈالر ملے ۔ رواں مالی سال نئے قرض، رول اوورز کی مد میں 25 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر رول اوور ہونا ابھی باقی ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ،نوٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیئے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیاہے ، اسپیکرملک محمداحمدخان نےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کی کفایت شعاری مہم کےتحت اقدامات کیے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر نے اپنی تنخواہ اور سرکاری پیٹرول سمیت تمام مراعات ترک کرنے کا اعلان کیا، اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 ماہ کے لیے 25 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
70فیصد سرکاری گاڑیاں بند رکھی جائیں گی صرف30 فیصد گاڑیاں دفتری امور کے لیے استعمال ہوں گی، پروٹوکول گاڑیوں کے اسکواڈ کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس غروب آفتاب سے پہلے شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس، اگر ناگزیر ہوں، تو ورچوئل یا آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے۔
قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تعداد کو بھی کم سے کم سطح تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دفاتر بند رہیں گے۔ اجلاس کے دنوں میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔
رمضان المبارک میں دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ رمضان کے بعد صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔بجلی کے استعمال میں 70 فیصد کمی، غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ اپنانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیاہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تمام نئی خریداری فوری طور پر بند، صرف ناگزیر روزمرہ ضروریات کے لیے محدود خریداری کی اجازت ہوگی۔
جون 2026 تک نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں اور افطار ڈنرز کے انعقاد پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔
اسمبلی سیشن کے دوران ضرورت کے مطابق ان اقدامات میں مناسب تبدیلی کی جا ئے گی، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کا 80 فیصد عملہ گھر سے ورچوئل ڈیوٹی سر انجام دے گا۔
ضرورت پڑنے پر گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر دفتر طلب کیا جا سکے گا۔گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو آنریریا یا سیشن الاؤنس نہیں دیا جائے۔
5Gاسپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل صبح ہو گا
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل صبح ہوگا ، اسائنمنٹ بیس آکشن 2600 اور 3500میگا ہرٹز بینڈز کی پوزیشنز کیلئے ہوگا۔
پی ٹی اے کے مطابق کل دوسرے مرحلے میں اسائنمنٹ بیس آکشن کے تحت 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈز کی مختلف پوزیشنز کے لیے مقابلہ ہوگا۔ اس مرحلے میں دونوں بینڈز میں ٹاپ، مڈل اور لو فریکوئنسی پوزیشنز پیش کی جائیں گی تاکہ کمپنیوں کو اپنی سروسز کے لیے بہتر فریکوئنسی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو نیلامی سے بچنے کے لیے باہمی اتفاقِ رائے سے پوزیشنز طے کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ تاہم اگر کمپنیوں کے درمیان اتفاق رائے نہ ہوسکا تو پوزیشننگ کے لیے باقاعدہ بولی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بولی کی ابتدائی قیمت ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ دوسرے راؤنڈ میں یہ قیمت بڑھ کر ایک ملین ڈالر تک جا سکتی ہے۔ پوزیشننگ آکشن کے ذریعے ادارے کو ایک سے دو ملین ڈالر تک اضافی آمدن ہونے کی توقع ہے۔
ایران سے پاکستانیوں کی واپسی جاری، دسویں روز بھی متعدد افراد وطن پہنچ گئے
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری رہا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے راستے آج 15 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 111 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی شہری، 48 پاکستانی بزنس مین اور 8 سی مین بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 330 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 1121 افراد ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی افراد حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں ۔
پاکستان کالبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ
پاکستان نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لبنان سمیت پورےخطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہری ہلاک اور پانچ لاکھ بےگھر ہوچکے ہیں۔ یہ کارروائیاں لبنان میں امن واستحکام کی کوششوں کونقصان پہنچارہی ہیں۔ اسرائیلی کارروائیاں خطے میں سیکیورٹی اور انسانی بحران مزید سنگین بنا سکتی ہیں۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری ، مکمل اورغیر مشروط طور پرلبنان سے اپنی افواج واپس بلائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے مقابلےمیں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ خطے میں دیرپا امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
فروری میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر، یو اے ای پہلے نمبر پر
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے بڑی مقدار میں زرمبادلہ وطن بھیجا جس میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر رہا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے فروری میں سب سے زیادہ 70 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے۔
اسی طرح سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 68 کروڑ 55 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر دوسرے نمبر پر جگہ حاصل کی۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے فروری کے دوران 53 کروڑ ڈالر جبکہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 32 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان موصول ہوئیں۔
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
بی سی سی آئی کا ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان
بی سی سی آئی نے ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
بی سی سی آئی کے مطابق ورلڈکپ جیتنے پربھارتی ٹیم کے لیے 131 کروڑ انڈین روپے کا اعلان کیاگیا ہے،رقم پاکستانی کرنسی میں 3 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ تاریخی فتح پر ٹیم،سپورٹ اسٹاف،سلیکٹرزمبارک بادکے مستحق ہیں۔
ایران میں پاکستانی سفیر کی پاکستانی شہریوں کو ایمبیسی سے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کو فوری ایمبیسی میں رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی ۔
ایران میں سفیر کا ایکس پر پیغام میں کہنا تھا موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر مسائل کے باعث بسوں کا انتظام مشکل ہو گیا ہے ۔ وطن واپس جانے کے خواہشمند پاکستانی فوری طورپر سفارتخانےمیں اپنے نام درج کروائیں ۔ رجسٹریشن کے بعد پاکستانیوں کی واپسی کا منصوبہ بنایا جائے گا ۔ مدثر ٹیپو نے قم میں موجود پاکستانیوں سے وطن واپسی کیلئے بطور خاص تعاون کی اپیل کی ہے ۔
اسحاق ڈار کا اماراتی نائب وزیراعظم سے رابطہ، حالیہ حملوں پر اظہار تشویش کیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران یو اے ای میں حالیہ حملوں پر اظہار تشویش کیا گیا، برادر اسلامی ملک کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یو اے ای کے نائب وزیراعظم عبداللہ بن زید النہیان نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے خطے بشمول یو اے ای میں حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ یو اے ای کے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنے اماراتی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرائے بڑھا دیئے، اکانومی کلاس کے کرائے میں 5 فیصد اور اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیاہے جبکہ مال گاڑیوں کے کرائے 20 فیصد بڑھائے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بیس فیصد اضافے کو دیکھتے ہوئے ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ اکانومی کلاس کا کرایہ پانچ فیصد اور اے سی کلاسزکا دس فیصد بڑھایا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
اطلاق نو مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔ البتہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔
بھارت کا جنگی طیارہ سخوئی 30 پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد لاپتہ ، تلا ش جاری: بھارتی میڈیا
بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ سخوئی ایس یو 30 ایم کے آئی ریاست آسام میں پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر کے بعد لاپتا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی طیارے نے ریاست آسام کے علاقے جورہاٹ سے پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بعد 7 بج کر 42 منٹ پر ریڈار سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور طیارے کی تلاش کی جارہی ہے ۔
بھارت انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیئے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلینڈ کی جانب سے جیکب نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہیں ہو پائے، ان کے علاوہ ول جیکس نے 35 ، جوز بٹلر نے 25 ، ٹام بینٹن نے 17 رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 2 ، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ ، ورن چکرورتی اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے جس میں سنجو سیمسن 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شیوم دوبے نے 43 ، ایشان کشن نے 39 ، ہاردک پانڈیا نے 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل رشید نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جوفر ا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے ۔
عیدالفطر پر نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق عیدالفطر 20 مارچ کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر شہری عیدی دینے کیلئے نئے نوٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد نئے نوٹ مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں جو غیر قانونی عمل ہے۔
8877 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے درخواست
اسٹیٹ بینک رمضان کے دوسرے ہفتے میں 8877 شارٹ کوڈ سروس فعال کرتا ہے۔ شہری اپنے موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اسپیس کے بعد پسندیدہ بینک برانچ کا کوڈ درج کریں اور 8877 پر بھیج دیں۔ جواب میں ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔
متعلقہ بینک برانچ کا دورہ
ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ جائیں۔ بینک عملہ ٹرانزیکشن کوڈ کی تصدیق کے بعد عموماً 10، 20 اور 50 روپے کے نئے نوٹوں کے پیکٹس فراہم کرتا ہے۔
بینک مینیجر سے رابطہ
اگر 8877 سروس مصروف ہو تو شہری براہ راست اپنی بینک برانچ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اکثر کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کیلئے محدود تعداد میں نئے نوٹ رکھتے ہیں اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک بی ایس سی دفاتر سے بھی حصول ممکن
کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر میں بھی نئے نوٹ دستیاب ہوتے ہیں جہاں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر نوٹ تبدیل کیے جاتے ہیں۔
آخری عشرے میں اے ٹی ایم سے بھی صاف نوٹ
بینک رمضان کے آخری دس دنوں میں اے ٹی ایمز میں نسبتاً صاف ستھرے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ لوڈ کرتے ہیں جو عیدی دینے کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
علاقائی کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمت کے پیش نظر ’ ورک فرام ہوم‘ کی تجاویز پر غور شروع
علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر حکومت متحرک ہو گئی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پندرہ دن کے بجائے ہفتہ وار جائزہ لینے اور دفاتر میں دو دن ورک فرام ہوم کی تجاویز زیر غورآئیں
علاقائی کشیدگی کے باعث تیل کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جبکہ توانائی کی بچت کیلئے قومی ایکشن پلان کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا دور کی طرز پر آن لائن اور اسمارٹ آفس ورکنگ کے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کارپوریٹ سیکٹر، ٹیلی کام اور آئی ٹی کمپنیوں میں ہفتے میں دو دن آن لائن خدمات دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ دو ہزار چھبیس کے دوران دفاتر میں صرف ضروری عملہ رکھنے اور کم از کم اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں آن لائن سیشن کے امکان پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی فراہمی برقرار رکھنے کیلئے سعودی عرب سے متبادل روٹ کے ذریعے سپلائی کی درخواست بھی کی گئی ہے جبکہ حکومت آئل کمپنیوں کو اضافی اخراجات کی ادائیگی کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔
پاکستان کے مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد اضافہ
وفاقی حکومت کی جانب سے قرض لینے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملک کے سالانہ بنیادوں مجموعی قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 تک پاکستان پر مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 10 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ،
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں ملک پر مجموعی قرضہ 72 ہزار 124 ارب روپے تھا، یوں ایک سال کے دوران مجموعی قرضوں میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2026 تک ملک پر مجموعی قرض کا بوجھ 79 ہزار 322 ارب روپے ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے دوران مقامی قرض میں 615 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ بڑھ کر 55 ہزار 978 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مقامی قرضوں میں سے 47 ہزار 122 ارب روپے لانگ ٹرم قرضوں پر مشتمل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت پر دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ سے پیدا صورتحال پر بحث
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں اور ان کی وجہ سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث ہوئی ، فاروق ستار نے کہا کہ ایران اورخلیجی ممالک سےہماری دوستی اور بھائی چارہ ہے۔ جبکہ پاکستان اور امریکا تعلقات کےنئے دور کا آغاز ہوا ، اسے بھی مدنظر رکھنا ہے۔شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان کی پوری کوشش ہےامن قائم ہو اور مزید نقصان کو روکا جائے۔ علی محمد خان نے تجویز دی کہ نوازشریف ، بانی پی ٹی آئی اور آصف زرداری مل کر فیصلے کریں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کا معاملہ زیر بحث رہا۔ رکن قومی اسمبلی اختیاربیگ نے کہا کہ مذاکرات جاری ہونے کے باوجود اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔ پاکستان،روس،چین اور اقوام متحدہ کو یہ جنگ روکنی چاہیے۔ اسامہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان بورڈ آف پیس سے فوری الگ ہو ۔ امریکا کوویت نام اور افغانستان کی طرح ایران میں بھی شکست ہوگی ۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان کی پوری کوشش ہےکہ امن قائم ہو اورمزید نقصان نہ ہو۔ جنگ میں اسکول کی بچیوں کونشانہ بنانا کون سی انسانیت ہے۔ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں ہمیں کامیابی دلائی۔ معرکہ حق میں کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا۔
ایران اورخلیجی ممالک سےہماری دوستی اور بھائی چارہ ہے، ساتھ ہی پاکستان،امریکا تعلقات کےنئےدورکا آغازہوا ، اسےبھی مدنظررکھنا ہے ۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ مودی نےاسرائیل کا دورہ کرکے نیتن یاہو سےجنگ شروع کروائی۔ اسرائیل کا ایران میں رجیم چینج کا خواب پورا نہیں ہوا۔ ایٹمی طاقت کے باعث پاکستان آج محفوظ ہے۔
نعیمہ کشور نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو مدبرانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی کے لئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ نوازشریف ، بانی پی ٹی آئی اورآصف زرداری مل کر فیصلے کریں۔ اسٹیل ملز کراچی کے ملکیتی اثاثہ جات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ بتایا گیا کہ اسٹیل ملز کےکل اثاثہ جات آٹھ سو اٹھائیس ارب روپےسےزائد ہیں،جبکہ ملزملازمین کی مجموعی تنخواہیں چھبیس کروڑ اٹھارہ لاکھ روپےسےزائد ہیں۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی نےرواں سال گندم کی متوقع پیداوارسےمتعلق تحریری جواب ایوان میں جمع کروا دیا۔۔ بتایا کہ ملک بھرمیں رواں سال گندم کی انتیس ملین میٹرک ٹن سے زائد پیداوارہونےکی توقع ہے۔ بعد میں قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات دن ڈھائی بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
’ میں شادی سے ایک دن قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی‘ اداکارہ کنول فاروق کا انکشاف
نامور پاکستانی اداکارہ کنول فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین نے ان کی شادی طے کی تھی لیکن وہ شادی سے ایک رات قبل گھر سے چلی گئی تھیں۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں جو بھی پیشہ اختیار کرنا چاہتا ہے، اکثر وقت کے ساتھ اس کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کیریئر کا آغاز بطور ڈیزائنر کیا، اپنا بوتیک کھولی، بیوٹیشن کے طور پر کام کیا اور سیلون بھی چلایا، تاہم بعد ازاں وہ ماڈلنگ اور اداکاری کی دنیا میں آ گئیں۔
اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ وہ ایک بار شادی سے بھی بھاگ چکی ہیں اور یہ بات بالکل سچ ہے۔ میزبان کے اصرار پر انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر والے شادی پر زور دے رہے تھے، اس لیے انہوں نے والدین کی خوشی کے لیے انکار نہیں کیا، خوب شاپنگ کی اور تیاریوں میں حصہ لیا، لیکن شادی سے ایک رات پہلے گھر چھوڑ دیا۔
میزبان کے سوال پر کہ شادی کے کارڈز تقسیم ہو چکے ہوں گے اور تیاریاں مکمل ہو چکی ہوں گی، کنول فاروق نے بتایا کہ ان کے والدین انہیں جانتے تھے اور کسی حد تک اندازہ بھی تھا، اسی لیے محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا اور ابتدا میں صرف نکاح کی تقریب رکھی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین اس فیصلے سے خوش تھے، اسی لیے انہوں نے بروقت انہیں کچھ نہیں بتایا اور چاہا کہ وہ کچھ وقت تک خوش رہیں۔
پی ٹی اے کا ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویلیو ایڈڈ سروسز کی غیر قانونی اور غیر مجاز ایکٹیویشن سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کر دی۔ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق بعض صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان کے موبائل نمبرز پر ویلیو ایڈڈ سروسز ان کی اجازت کے بغیر فعال کی جا رہی ہیں۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صارف کی اجازت کے بغیر کوئی ویلیو ایڈڈ سروس فعال نہیں کی جا سکتی۔ وی اے ایس ایکٹیویشن کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
او ٹی پی شیئر کیے بغیر کوئی سروس فعال نہیں ہوگی، جبکہ غیر مجاز ایکٹیویشن ناقابل قبول ہوگی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موبائل صارفین مشکوک لنکس اور غیر ضروری سروسز سے محتاط رہیں۔ غیر متعلقہ چارجز کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ آپریٹر سے رابطہ کیا جائے ۔ صارفین شکایت کے اندراج کے لیے پی ٹی اے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم سے رجوع کریں۔۔ ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکویت کےولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، حملوں میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہبازشریف نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظرمیں گفتگو کی گئی ، شہبازشریف نے کویت پر حملوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے حملوں کے بعد بڑھتی کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا ۔
وزیراعظم نے برادرممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تمام فریقین کو سفارتی کاری پر توجہ دینے پر زور دیا اور کہا کہ ایسے مزید اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جس سے کشیدگی بڑھے گی۔
ماہانہ بنیاد پر شرح مہنگائی میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ
ماہ رمضان کے دوران متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں صفر اعشاریہ تین فیصد اضافہ ریکارڈ کی گئی،فروری میں مہنگائی سات فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق ماہانہ بنیادپرمہنگائی میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی زیادہ تیزی سے بڑھی،دیہی علاقوں میں 7.3 فیصد اور شہروں میں مہنگائی 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی،جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.46 فیصد رہی۔
رپورٹ کےمطابق ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 23 فیصد،پھل 11.48 فیصدتک مہنگے ہوئے،دال ماش 8.19 فیصد، مشروبات 1.65 فیصد،گوشت 1.45 فیصدمہنگا ہوا،دال مونگ،خشک میوے،گندم کی مصنوعات بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق ماہانہ بنیاد پربجلی ٹیرف میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا،لانڈری 2 فیصد،ٹیلر فیس 2 فیصد، کوئلہ 1.71 فیصد تک مہنگا،گزشتہ ماہ انڈے 22 فیصد، چکن 20 فیصد تک سستا ہوا۔
ادارہ شماریات کےمطابق مشروبات 1.65 فیصد،گوشت 1.45 فیصدمہنگا ہوا،گندم کی مصنوعات بھی مہنگی ہونےوالی اشیا میں شامل ہیں،ماہانہ بنیاد پر بجلی ٹیرف میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ انڈے 22 فیصد،چکن 20 فیصد تک سستا ہوا، آلو 16 فیصد،دال مسور 4 فیصد،پیاز 3.90 فیصد،سبزیاں 3.88 فیصد تک سستی ہوئی،بیسن،گھی، کوکنگ آئل،گڑ،چینی کی قیمت میں بھی معمولی کمی آئی،سالانہ بنیاد پر غذائی اشیا 4.58 فیصد تک مہنگی ہوئیں،جلد خراب ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء 0.42 فیصد تک سستی ہوئیں۔
رپورٹ کےمطابق لانڈری 2 فیصد،ٹیلرفیس 2 فیصد،کوئلہ 1.71 فیصد تک مہنگا، کپڑے اور جوتے 5.72 فیصد،ہاؤسنگ، پانی، بجلی،گیس،فیول 10 فیصدمہنگا ہوا،الکوحل مشروبات،تمباکو بھی 3.53 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ کےمطابق سالانہ بنیادپرصحت کی سہولیات 6.24 فیصد،تعلیم 8.78 فیصدتک مہنگی ہوئی،اس دوران ریسٹورنٹ،ہوٹل چارجز 4.37 فیصد،ٹرانسپورٹ کرائے 0.27 فیصدبڑھے،سالانہ بنیاد پرتفریحی و ثقافتی سہولیات میں 4.50 فیصد تک کمی کا دعوی کیا گیا ہے۔
فروری 2026 میں مہنگائی 7 فیصد تک پہنچ گئی،جنوری 2026 میں مہنگائی کی شرح 5.8 فیصد تھی، فروری 2025 میں مہنگائی 1.5 فیصد کی سطح پر تھی۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 13300 روپے مہنگا ہوگیا
ایران پر حملہ اور جنگ پھیلنے کا اثر ، گولڈ مارکیٹس میں سونے کی بلند پرواز دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرزایسوس ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13300 روپےمہنگا ہوکر 563862 روپے کا ہوگیا،جبکہ10 گرام سونے کے بھائو 11402 روپے کے اضافے سے 483420 روپے ہو گئے
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے بڑھکر 10050 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہوکر 5411 ڈالر کا ہو گیا۔
ایران، اسرائیل جنگ کے باعث ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی
ایران اور اسرائیل کےدرمیان کشیدہ صورتحال اور جنگ کے تناظر میں ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنرگوادرنقیب اللہ کاکڑ کےمطابق ایران میں پھنسے 5طلبہ سمیت 51 پاکستانی شہری گبد ریمدان سرحد عبورکرکےبحفاظت پاکستان پہنچ گئے،وطن واپس آنے والوں میں تاجر،سیاح اور طلبہ شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نےبتایا کہ سرحد پر ایف آئی اے کی جانب سے 24 گھنٹےامیگریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ واپسی کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایران سےواپس آنے والے افراد کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عارضی رہائش،کھانے پینے اور سفری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
انتظامیہ صورتحال پرمسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اورمزید پاکستانیوں کی ممکنہ واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، موثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا جس دوران شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ تمام اداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے باہمی رابطہ اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔
وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تمام سیکیورٹی ادارے موجودہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہیں، ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ایران کی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ کو خصوصی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ایران میں موجود پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی کیلئےتمام تراقدامات اٹھائے جائیں،پاکستانیوں کو آذر بائیجان کے ذریعے بحفاظت پاکستان لایا جائے۔
وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو آذربائیجان کی حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔
شہبازشریف نے کہا کہ مسلح افواج ملکی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئےہر دم تیار ہیں،چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر کی زیرقیادت افواجِ پاکستان بہترین انداز میں فرائض انجام دے رہی ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کوپوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور کشیدگی کے آغاز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حملے ایسے وقت کیے گئے جب پُرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنےکیلئے سفارتی کوششیں جاری تھیں،اس نوعیت کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گی،اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر ،متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں، تمام برادر ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان نے زیادہ سے زیادہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ یہ بلااشتعال حملے خلیجی برادر ریاستوں کی خودمختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔ یو اے ای میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کی افسوسناک ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔
تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ مزید ایسے اقدامات سے گریز کریں،پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری کی ضرورت پر زور دیتا ہے،پاکستان تمام فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں ،تمام فریقین بحران کا پُرامن اور مذاکراتی حل تلاش کریں۔
سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں این اے 251 سے خوشحال خان کو کامیاب امیدوار ڈیکلیئر کردیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب امیدوار قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کو ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ فارم 45 کے گرد گھومتا ہے اور دس پولنگ اسٹیشنز کے فارم پینتالیس اور فارم سینتالیس میں واضح فرق موجود ہے۔ ان کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر ان کے مؤکل کے سو ووٹ کم جبکہ مخالف امیدوار سید سمیع اللہ کے ووٹ بڑھائے گئے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ جس نے بھی یہ فارمولا بنایا اس نے سو ووٹوں کا ہی بنایا۔ دوران سماعت آر او کے خلاف کارروائی سے متعلق قانون پر بھی بحث ہوئی جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ اس حوالے سے قانون میں مکمل باب موجود ہے۔
پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتےہیں: روسی دفتر خارجہ
پاکستان کے خلاف افغان طالبان کی جارحیت پر روس اور ایران نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، دونوں ملکوں نے بات چیت کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پر فوری جنگ بندی کیلئے زور دیتےہیں ، دونوں ممالک اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کریں۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہاکہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، افغانستان اور پاکستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ ایران گفتگو میں سہولتکاری اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔
ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ایران گفتگو میں سہولتکاری اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کو تیار ہے، ماہ مبارک رمضان ضبط نفس اور عالم اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے ۔
افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کا آپریشن عضب للحق جاری ہے جس میں افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک کر دیئے گئے ہیں جبکہ 200 سے زائد زخمی ہیں ، افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کر دی گئیں ہیں جبکہ 9 پر قبضہ کر لیا گیا ۔
وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق پاک فوج نے کابل ، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے ، افغان رجیم کے دو کور ہیڈ کواٹرز کو تباہ و برباد کر دیا گیاہے ۔
اس کے علاوہ تین بریگیڈ ہیڈکواٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکواٹرز، دو سیکٹر ہیڈ کواٹرز ، 80 سے زائد ٹینکس ، آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو تباہ کر دیا گیا ہے ، پاکستان کی جانب سے موثر کارروائی تاحال جاری ہے ۔
بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزیر کا بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا افغان سرزمین پر دہشت گردوں کو میسر آزادی کا خاتمہ چاہتے ہیں،افغان عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کا نقصان نہیں چاہتے،افغانستان اپنی سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہنا تھا کہ بھارت اور اسرائیل کےدرمیان تعلقات پر تشویش ہے،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے سرکاری دورے پرہیں،اسحاق ڈار جدہ میں فلسطین،غزہ اوراسرائیلی اقدامات پربات کریں گے،
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری تک او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں قابض اسرائیلی حکام کے اُس غیرقانونی فیصلے پر غور کیا جائے گا،جس کا مقصد یہودی بستیوں کو بڑھانا اور مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا ہے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسرائیل کے حالیہ غیرقانونی اقدام پر پاکستانی مؤقف بیان کریں گے
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا اسرائیلی کنیسٹ میں مودی کےخطاب پرسخت ردعمل
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسرائیلی ایوان اقتدارمیں خطاب پر بھارتی وزیراعظم مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی وزیراعظم مودی کےاسرائیلی کنیسٹ میں خطاب پرسخت ردعمل میں عبدالعیلیم خان نےکہا انسانی جان کی حرمت کا معیار تمام قوموں کے لیےعالمی سطح پر یکساں ہونا چاہیے، غزہ میں بھوک، تباہ ہوتے نظام صحت اور اسرائیلی مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
عبدالعلیم خان نےکہا بھارت سے تجارتی تعلقات رکھنے والےممالک اور مسلم امہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، معاشی مفادات کے بدلے ضمیر کا سودا اور عالمی خاموشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےکہا وقت آ گیا ہےکہ ہم محض منافع اور غزہ کے بے گناہ خون میں سے ایک کا انتخاب کریں ۔۔۔
مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمتِ عملی اپنا رہی ہے، الجزیرہ
الجزیرہ کی تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمتِ عملی اپنا رہی ہے
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل کے تعلقات ایک مشترکہ نظریاتی وژن پر استوار ہیں، جس میں مسلمانوں کو سیکیورٹی اورجغرافیائی خطرہ تصورکیاجاتا ہے،آرایس ایس کی قیادت صیہونی طرزِ حکومت سے متاثر ہے اور دونوں حکومتیں نسلی تفاخر کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں مزیدبتایا گیا ہےکہ نریندر مودی کی حکومت نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران فوجی امدادفراہم کی،بھارت نے اسرائیلی نگرانی اور جاسوسی کے آلات کو سیکیورٹی ڈھانچے میں شامل کیا۔
الجزیرہ کےمطابق نومبر 2019 میں امریکہ میں بھارتی قونصل جنرل نےمقبوضہ کشمیرمیں غزہ کی طرزکااسرائیلی ماڈل اپنانے کا اعلان کیا، 2019 کے بعد سےمقبوضہ کشمیرمسلسل سخت فوجی محاصرے میں ہے۔
نیشنل بینک آف پاکستان کا 2025 میں 85.9 ارب روپے کا ریکارڈ خالص منافع
نیشنل بینک آف پاکستان نے سال 2025 کے دوران 85.9 ارب روپے کا ریکارڈ خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بینک کے ترجمان کے مطابق قبل از ٹیکس منافع 178.9 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 216 فیصد نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بینک کی مجموعی آمدن 31.9 فیصد اضافے کے بعد 311.7 ارب روپے ہو گئی۔
نیشنل بینک نے 350 فیصد فی حصص نقد منافع دینے کا بھی اعلان کر دیا۔بینک کا کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو 26.21 فیصد کی مضبوط سطح پر برقرار رہا۔
ترجمان کے مطابق اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 95.5 فیصد بڑھ کر 651.9 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
مزید برآں، نیشنل بینک آف پاکستان نے 2025 کے دوران قومی خزانے میں 93 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے۔
سپر 8 مرحلہ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر8 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ پاکستان کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
سری لنکا کی جانب سے مینڈس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ڈونیتھ ویلا لاگے 29 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن راویندرا نے 4 ، میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس میں کپتان مچل سینٹنر 47 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ راچن راویندرا نے 32 اور فن ایلن نے 23 رنز بنائے جبکہ کولے میکونچی 31 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران درپردہ رابطوں کے متعلق مزید حقائق سامنے آ گئے
پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنے کے دوران در پردہ رابطوں کے متعلق مزیدحقائق سامنے آ گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کوطبی معائنہ کیلئے شفاء اسپتال منتقل کرنے پر آمادہ ہو گئی تھی جبکہ حکومت قاسم زمان اورایک پارٹی رہنما کو ساتھ بھیجنے کو بھی تیار ہو گئی تھی،اپوزیشن کی جانب سے بہنوں کی سفارش پر ڈاکٹر نوشیروان برکی کا نام دینے پر معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
ذرائع کے مطابق حکومت ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی بانی کے معائنے کیلئے شفاء اسپتال بھیجنے کو تیارتھی جبکہ حکومت قاسم زمان اور ایک پارٹی رہنما کو ساتھ بھیجنے کو بھی تیار ہو گئی تھی لیکن علیمہ خانم نے قاسم زمان کا نام واپس لینے اور ڈاکٹر برکی کو ساتھ بھیجنے کی تجویز دی ، اپوزیشن کی جانب سے بہنوں کی سفارش پر ڈاکٹر نوشیروان برکی کا نام دینے پر معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔
حکومت اپوزیشن قیادت کو ملاقات کیلئے جیل میں بانی پی ٹی آئی تک رسائی کو تیارتھی ،دھرنے کے دوران سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر کے حکومتی حلقوں سے رابطے رہے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی صورت حال کا علم تھا، محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو بھی رابطوِں کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا، ڈاکٹر برکی کے نام پر حکومت نہ مانی تو بیرسٹر گوہر اور راجا ناصر عباس کو پمز بھیجا گیا۔
بیرسٹر گوہر،راجا ناصر عباس نے پمز میں بریفنگ کے دوران اطمینان کا اظہار کیا تھا،راجا ناصر عباس نے ڈاکٹرز کا اطمینان سامنے آنے پر بکرے کا صدقہ کرنے کی تجویز دی تھی۔
پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نےبانی کےاسپتال داخلےکی نہیں،شفاءاسپتال میں طبی معائنےکی پیشکش کی تھی۔ ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال میں داخل کرنے پر کبھی بھی ہم علیحدہ نہیں تھے، ڈاکٹر طارق فضل
نجی شعبہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائیں گے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گورننس فورم میں وفاقی وصوبائی حکومتوں کیساتھ نجی شعبہ شریک ہے، گورننس کا امتحان ہے کہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنائیں۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ چین نے سیاسی استحکام ، پالیسیوں کےتسلسل اور اداروں کی مضبوطی سےترقی کی،پاکستان میں اس وقت صوبوں اورمرکز میں رابطوں کے فقدان سے ڈویلپمنٹ کا چیلنج ہے،افسوس ہے ایٹمی ملک ہونے کے باجودہ ہم بچوں کی غذائی قلت ختم نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کیلئے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، نجی شعبہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایکسپورٹ لیڈ معیشت بنائیں گے، برآمدات میں تیزی سے اضافہ نہ کیا تو آئی ایم ایف کے چنگل سے نہیں نکل سکیں گے، اڑان پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سنجیدہ ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ حکومت نے بجٹ میں درآمدی ڈیوٹیز کم کی ہیں،حکومت احتیاط کے ساتھ ڈولپمنٹ کی مٹھی کھول رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا ،اب ایکسچینج ریٹ میں استحکام پیدا ہوا، ترسیلات زر 40 ارب ڈالرہوگئیں،ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری، صوبوں اورمرکز میں رابطہ کاری بڑھانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے، نجی شعبے کی مدد سے پاکستان کو برآمدی معیشت بنانا ہے، برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے، آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کیلئے برامدات بڑھانا ہوں گی ،جب خام مال کی درآمد بڑھے گی تو تجارتی خسارہ بڑھے گا،خام مال سے بننے والی مصنوعات برآمدات بڑھانے میں مدد دیں گی،90 لاکھ پاکستانی سالانہ 40 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجتے ہیں۔
قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ قواعد میں اہم ترامیم، کیو آر کوڈ کو قانونی حیثیت حاصل
حکومت نے قومی شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ کے قواعد میں اہم ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیو آر کوڈ کو باقاعدہ سیکیورٹی اور تصدیقی فیچر کی قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ کیو آر پر مبنی تصدیق کے ذریعے آف لائن اور آن لائن فوری ویری فکیشن ممکن ہو سکے گی۔ مزید برآں “کیو آر کوڈ یا دیگر تکنیکی فیچر” کو مائیکروچپ کے متبادل کے طور پر بھی قابلِ استعمال قرار دیا گیا ہے۔
مختلف اقسام کے قومی شناختی کارڈز کی جگہ یکساں نوعیت کا کارڈ جاری کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔ شناختی کارڈ معطل ہونے کی صورت میں اس سے منسلک تمام تصدیقی اور توثیقی خدمات بھی فوری طور پر معطل ہوں گی۔
نئے نظام میں فنگر پرنٹس اور آئرس اسکین کو قواعد کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا ہے ۔ اسی طرح 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو عمر بھر کے لیے مؤثر اسمارٹ شناختی کارڈ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے رہائشیوں کے کارڈ پر مخصوص عبارت درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ شناختی کارڈز کے نئے نمونے بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں کیو آر کوڈ اور جدید سیکیورٹی لے آؤٹ شامل ہوگا۔
پاکستان کے سرجڑے بچوں کو آپریشن کیلئے ریاض پہنچا دیا گیا
پاکستان کے سرجڑے بچوں سفیان اور یوسف کو آپریشن کیلئے ریاض پہنچادیا گیا۔
بچوں کوخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر ریاض پہنچایا گیا۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کےبعد بچوں کوفوری طور پرنیشنل گارڈ کےکنگ عبداللہ اسپسشلسٹ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ان کا طبی معائنہ اورضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے،بچوں کے اہل خانہ نے علاج کیلئے اقدامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
بھارت کی جنوبی افریقہ سے عبرتناک شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مشکل ہو گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ ون میں شامل بھارت کی جنوبی افریقہ سے عبرتناک شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مشکل ہو گیا۔
جنوبی افریقا کے خلاف 76 رنز کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ شدید متاثر ہوا ہے، جو اس وقت منفی 3 تک گر چکا ہے۔
سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے بھارت کو سپر 8 میں اپنے باقی دونوں میچز زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا،جبکہ اسے دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو روند دیا
گروپ ون میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جہاں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پاکستان، اوآئی سی،عرب تنظیموں سمیت کئی مسلم ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے بیان کو مسترد کردیا
پاکستان، سعودی عرب، ترکیے، متحدہ عرب امارات اور اردن سمیت کئی مسلم ملکوں نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیرکا بیان مسترد کر دیا۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اورخلیج تعاون تنظیم کے مشترکا مذمتی بیان میں کہاگیاکہ امریکی سفیرکابیان غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیامشترکہ بیان میں مغربی کنارےسمیت عرب علاقوں پراسرائیلی تسلط قابل قبول قراردینےپرشدید تحفظات کا اظہارکیاگیا،ایسےخطرناک اور اشتعال انگیز بیانات عالمی قوانین اور یواین چارٹر کے منافی ہیں، ایسے بیانات سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوں گے،ایسے بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ویژن اورغزہ امن منصوبے کےمنافی ہیں۔
مشترکہ بیان میں کہا گیاکہ مقبوضہ فلسطینی اور عرب علاقوں پراسرائیل کوئی خود مختاری نہیں رکھتا، مغربی کنارے پر قبضے یا اسے غزہ پٹی سے الگ کرنےکی سخت مخالفت کی جائےگی۔
واضح رہے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا تھا کہ اسرائیل کو پورے مشرقِ وسطیٰ پر قبضے کا حق حاصل ہے،اگر اسرائیل دریائے نیل سے نہر فرات تک کے علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو یہ ٹھیک ہوگا۔
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کےخلاف بڑی کارروائی،خوارج کمانڈر اختر سمیت متعدد دہشت گرد مارےگئے
افغانستان طالبان کی جانب سے پاکستان میں کیئے گئےدہشتگردی کی کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، خوارج کمانڈر اختر سمیت متعدد دہشت گرد مارےگئے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ پکتیا ،پکتیکا، ننگر ہار او رخوست میں جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس دوران دہشتگردوں کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں ، دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے ملیا میٹ کر دیئے گئے ہیں ۔
وزارت اطلاعات و نشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں۔ دہشتگردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں نے قبول کی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان کے پاس اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دہشتگرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت کی ہدایات پر کی گئیں۔
وزارت کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں اور پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے کوشاں رہا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان نے جوابی کارروائی کے طور پر انٹیلی جنس بنیادوں پر پاکستان۔افغانستان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج (FAK) سے وابستہ پاکستانی طالبان، ان کے اتحادیوں اور ISKP کے سات دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی درستگی اور مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا۔
پاکستان ایک بار پھر عبوری افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خوارج اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، کیونکہ پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ سب سے مقدم ہے۔
اسلام آباد، صوابی اور اٹک میں 4.4 شدت کا زلزلہ،شہری خوفزدہ
اسلام آباد، صوابی اور اٹک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 14 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز اٹک کے علاقے برہان سے 11 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے،تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ملک میں ساڑھے تین لاکھ نہیں بلکہ ایچ آئی وی ایڈز کے صرف 85ہزار مریض ہیں: مصطفی کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں ساڑھے تین لاکھ نہیں بلکہ ایچ آئی وی ایڈز کے صرف پچاسی ہزارمریض ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں سرنجز سے 70 ہزار بچے ایچ آئی وی کا شکار ہوئے۔ نرسنگ کونسل میں مافیا موجود ہے، مسئلے کے حل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں ڈاکٹر شازیہ سومرو نے ایچ آئی وی کے نئے سروے پر تحفظات پر اظہار کیا اور کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک میں ایچ آئی وی کے ساڑھے تین لاکھ مریض رپورٹ ہوئے۔ کوٹ مومن کے چھ سو انہتر اور اسلام آباد کے تین سو نئے کیسز کا سروے رپورٹ میں ذکر تک نہیں ۔ شازیہ سومرو نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں انہتر فیصد مانع حمل کیسز غیر قانونی ہورہے ہیں ۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اب تک یہ اندازہ ہی لگایا جاتا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ ایچ آئی وی کے مریض ہیں۔حقیقت میں مریضوں کی تعداد چوراسی سے پچاسی ہزار ہے، تمام مریضوں کا علاج جاری ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان نرسنگ کونسل میں بہت مسائل ہیں۔ وزارت نے نرسنگ کونسل میں ایک پوسٹ سے کسی کو ہٹایا توعدالت نے حکم امتناع دے دیا ۔چئیرمین کمیٹی نے نرسنگ کونسل پر رواں ہفتے دو گھنٹے کا ان کیمرا اجلاس بلا لیا۔
شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو کارروائی روکنے کا حکم
سپریم کورٹ میں وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہو ئی جس دوران عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا، وزیراعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔
جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کیا۔ عدالت نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا عندیہ دیا۔سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ دوسری طرف سے آج کوئی پیش نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا یہ نظرثانی درخواست ہے اور کیس کے سابقہ فیصلے میں ان کا اختلافی نوٹ موجود تھا، جبکہ دو جج صاحبان نے حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی کی بنیاد پر حقِ دفاع ختم کیا، حالانکہ بانی پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی جس کے باعث وہ پیش نہ ہوسکے۔
انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ ہو رہے ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ یہ کتنے ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل کے خلاف دس ارب روپے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے حقِ دفاع ختم کرنے سے پہلے دو مرتبہ زخمی ہونے کو تسلیم کیا، زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حقِ دفاع کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟۔ عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے دوسرے فریق کو نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن بحران،قومی ٹیم کےمعاملات سے متعلق حقائق سامنے آ گئے
پاکستان ہاکی فیڈریشن بحران میں نئے حقائق سامنے آگئے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کیخلاف مزید کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ویزا تاخیر، اضافی اخراجات اور پینتیس کروڑ کے بجٹ پر بھی سوالات اٹھ گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی ہاکی ٹیم کے معاملات سے متعلق اپنی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائے گا۔ پی ایس بی کا مؤقف ہے کہ اس نے تمام مالی ذمہ داریاں بروقت ادا کیں، تاہم سیزن سیون کے فیز ٹو میں شرکت کے حوالے سے انتظامی بے ضابطگیاں فیڈریشن کی سطح پر سامنے آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی روانگی دو فروری کو طے تھی لیکن ویزا درخواستیں تاخیر اور غلط معلومات کے باعث منسوخ ہوئیں۔ پی ایس بی کی مداخلت پر معاملہ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ساتھ اٹھایا گیا اور ویزے دوبارہ جمع کرائے گئے، جس کے بعد قومی ٹیم پانچ فروری کو روانہ ہو کر سات فروری کو ہوبارٹ پہنچی۔
ایئر ٹکٹ کی اصل لاگت ستائیس ملین روپے سے زائد پی ایس بی نے ادا کی جبکہ ویزا غلطیوں کے باعث اضافی نو اعشاریہ سات ملین روپے کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑا۔ پی ایس بی نے سابقہ بے ضابطگیوں کے پیش نظر اجلاسوں میں براہ راست فنڈز روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق سابقہ فنڈز تنخواہوں، سفری اخراجات، ڈیلی الاؤنس اور فیول پر خرچ ہوئے۔
عارضی طور پر ہاکی کے مسائل کو دیکھیں گے، محسن نقوی کی ہاکی پلیئرز سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، ملاقات میں کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین پی سی بی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو ہر صورت بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ عارضی طور پر ہاکی کے تمام معاملات بھی دیکھیں گے تاکہ ٹیم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کا معائنہ آج ہی پی سی بی کے فزیو سے کرایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر زخمی کھلاڑیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ کسی انٹرنیشنل کوچ سے رابطہ کیا جائے گا، اور اگر وہ پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو مصر بھجوا دیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ فی الحال کوئی سابق کھلاڑی یا اولمپئن فیڈریشن کا حصہ نہیں ہوگا ۔
اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 39 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔
ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بڑی وجہ ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں اضافہ ہے، جس کے باعث بیرونی کھاتوں کا توازن بہتر ہوا۔ تاہم سالانہ بنیاد پر صورت حال مختلف رہی اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ میں تنزلی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 56 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، نمیبیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ کے لیے نمیبیا کے خلاف پلیئنگ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کھلاڑیوں بابراعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو میدان میں اتارنے پر بضد ہیں، جبکہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد کو نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فخر زمان کو بطور اوپنر اور نسیم شاہ کو میدان میں اتارنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ نافع کو بھی موقع دیے جانے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پچھلے میچ میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمزور کارکردگی کے باوجود ٹیم مینجمنٹ انہیں بینچ پر بٹھانے سے گریزاں ہے۔
پاکستان ٹیم کل گروپ سٹیج کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی اور اس میچ پر سپر 8 مرحلے میں رسائی کا فیصلہ ہو گا۔
سپریم کورٹ میں پھانسی ،عمرقید کے کیسز آئندہ 45 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر
سپریم کورٹ میں پھانسی،عمرقید کے کیسز آئندہ 45 روز میں نمٹانےکا ہدف مقرر کر دیا گیا، اکتوبر 2024 سے اب تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد کم ہو کر 12 ہزار 705رہ گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق 9 سے 14 فروری تک سزائے موت ، عمر قید کے 354 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے ۔اسی ہفتے سزائے موت اور عمر قید کے متعلق 141 نئے مقدمات دائر ہوئے ۔ نمٹائے گئے مقدمات کی شرح دائر ہونے والے مقدمات سے تقریباً 277 فیصد زیادہ رہی ۔ جنوری تک کے تمام زیر التوا سزائے موت کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا ۔ مخصوص بینچز ، اصلاحاتی گروپس اور عدالتی ٹیمیں مربوط حکمت عملی کے تحت اہداف کے حصول کے لئے سرگرم ہیں ۔ چیف جسٹس نے قیدیوں سے متعلق جیل پٹیشنز کو منظم اور تیز رفتار بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔ فیصلہ کیا گیا کہ جیل پٹیشنز دائر ہونے سے فیصلے تک واضح اور قابل پیشگوئی ٹائم لائن متعارف کروائی جائے گی ۔ فوجداری مقدمات میں جمود کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کون سے کھلاڑی میدان میں اتارے گا؟
پاکستان بمقابلہ بھارت،پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ ختم ہوگئی،پلیئنگ الیون سے متعلق مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال پلیئنگ الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں،عثمان طارق کو آرام دینے کی تجویز بھی زیرغورآئی،حتمی فیصلہ کنڈیشنز دیکھنے کے بعد کیاجائےگا،ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی میٹنگ میں سلمان مرزا یا نسیم شاہ کوکھلانے کی تجویزپربھی غورکیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھیشک شرما کے خلاف عثمان طارق سے نئی گیند کرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
بڑے اور اہم میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ میچ سے بالکل پہلے کرے گی۔
تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفدجولائی تادسمبر 2025 کےدوران معاشی کارکردگی اورمقررہ اہداف میں پیشرفت کاجائزہ لےگا،مشن کوٹیکس اصلاحات،توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
پرائمری بجٹ سرپلس،صوبائی کیش سرپلس اورصوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا،جولائی تا دسمبر 2025 ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، 329 ارب روپے شارٹ فال رہا،ایف بھی آر نے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 161 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پاکستان کو 2027 تک مختلف ششماہی جائزوں میں مزید 3.7 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔
تاجردوست اسکیم اور ری ٹیلرز سے ٹیکس وصولی بھی ہدف سے کم رہی،صوبوں نے 6 ماہ کے دوران 1 ہزار 179 ارب روپے کیش سرپلس دیا،صوبائی حکومتوں نےجولائی تا دسمبر 568 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا۔
آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا،مذاکرات کی کامیابی پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے،ای ایف ایف پروگرام کے ایک ارب اور کلائمیٹ فنانسنگ کے 20 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی،دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔
پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان
بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار،ایشیاکپ کےبعد ورلڈکپ میں بھی کھیل کی اسپرٹ کے منافی اقدام،پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک نےکرنےکا فیصلہ بھارتی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ہے،کرکٹ حلقوں میں افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے،کہاگیا ہےکہ ہینڈ شیک نہ ہونے سےکرکٹ کی ساخت متاثر ہورہے ہیں۔
گزشتہ روزہینڈ شیک کے سوال پربھارتی کپتان کاکہناتھاکہ ہینڈ شیک کےلیے 24 گھنٹے انتظارکرلو، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے،ہینڈ شیک کاسسپنس کل ختم کردیں گے 24 گھنٹے رک جائیں، ہینڈ شیک کا انتظار کرو ، ابھی کھانا کھائیں سو جائیں کل دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔
ایشیاکپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے،تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد ٹیم بھی ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چئیرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے عزم و جذبے کو سراہا۔
محسن نقوی نےقومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور پوری قوم ان سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔
ملاقات میں کپتان سلمان آغا،ہیڈکوچ مائیک ہیسن،ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ سمیت تمام قومی کھلاڑی موجود تھے،اس موقع پر پی سی بی کے سی او او سمیر احمد اور پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر بھی شریک تھے۔
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اسپنر ابرار احمد کو ٹرمپ کارڈ قرار دیدیا۔
ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اپنے بیان میں کہاپاکستان نے اپنے شروع کے دو میچ جیتے، انشاء اللہ بھارت کو بھی دھول چٹائیں گے، بابراعظم اور شاہین آفریدی اور دیگر بھی پرفارم کریں گے،
اعصام الحق نےمزیدکہا ٹیم متحد ہوکرکھیلےگی اور میچ ہمارا ہوگا،بھارتی کھلاڑیوں کاہاتھ نہ ملانا اخلاقیات کیخلاف ہوتاہے،ہاتھ ملانے کے ساتھ ساتھ گلے بھی ملنا چاہئے۔
دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا دنگل، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے،جذبات عروج پر ہوں گے،شاہین تاریخ رقم کرنے کوتیار ہیں،شام چھ بجے کولمبو میں میدان سجے گا۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں ہی فتحیاب ٹھہریں،تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑےمقابلے کے بارش سےمتاثر ہونے کےامکانات کم ہونے لگے،کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں، آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم ریکارڈ کے اعتبار سے پاکستان پرحاوی ہے،دونوں ٹیمیوں کے درمیان اس فارمیٹ کےمیگا ایونٹ میں 8 مقابلے ہوئےجس میں سے 7 بھارت نےجیتے ہیں،صرف ایک میں پاکستان کو فتح ملی ہے۔
پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہوگی ، سابق کپتان وقار یونس
سابق کپتان وقاریونس نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈنگ بہت اہم ہوگی،پاکستان اگربھارت کوہراتاہے تواپ سیٹ نہیں ہے۔
سابق کپتان وقاریونس نے اپنے بیان میں کہاپاکستان اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے،بھارت بہت جارحانہ کرکٹ کھیلتی ہے،جب جارحانہ کرکٹ کھیلی جاتی ہےتو چانسز ملتے ہیں،پاکستان کو فیلڈنگ میں چانسزکو نہیں چھوڑنا،صائم ایوب کوسنبھل کرکھیلنا ہوگا،اپنےسیف شارٹس پرتوجہ دینی چاہیے،سری لنکامیں پچز سلو ہو جاتی ہیں۔
دوسری جانب وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم دنیاکی کسی بھی ٹیم کوہراسکتی ہے،دونوں ٹیموں میں اچھے اسپنر موجود ہیں ،وہ ٹیم اچھاکرےگی جومڈل آرڈرمیں اسپنرز کو اچھا کھیلےگی۔
پاکستان انڈیا میچ کا پریشر ہوتا ہے، اعصاب پر قابو پا کر کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے، سوریاکمار یادیو
بھارتی کپتان نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ، ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم کر دیں گے 24 گھنٹے رک جائیں، ابھی کھانا کھائیں سو جائیں کل دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے، عثمان طارق مختلف کریکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے ، ہم نے ان کو بھی کھیلنے کی تیاری کی ہے۔
بھارت کی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیڈول کے مطابق تیاری کر رہے تھے، ہماری 15 فروری کے میچ کے فلائٹ بھی بک تھی، ہمیں تھا کہ ہم گروپ کے چار میچز کھیلیں گے یہی فوکس تھا، موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہمارے کنٹرول میں کارکردگی ہے ، کنڈیشنز کا ہمیں علم ہے، ابھیشک شرما کا اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھیلے تو کھلا لیں گے، جتنا مرضی کہوں کہ یہ صرف گیم ہے لیکن ایسا نہیں ، ہم کم کھیلتے ہیں آپس میں ۔
انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کوشش کریں گے، عثمان طارق مختلف کریکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے ، ہم نے ان کو بھی کھیلنے کی تیاری کی ہے ، پیپر میں تھوڑی مختلف چیزیں آ جاتی ہیں لیکن آپ کو تیاری کرنا پڑتی ہے، واشنگٹن سندر نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہوا ہے وہ مکمل تیار ہیں، پاکستان کے اسپنرز اچھا کر رہے ہیں ہم نے پلان کیا ہوا ہے، پچ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے دیکھتے ہیں کل کیا ہوتا، کس فاسٹ بولر کو کھلانا ہے کس کو نہیں ، کتنے اسپنرز کھلانے ہیں، فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
ہینڈ شیک کے سوال پر بھارتی کپتان کا کہناتھا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کر لو ، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے ، ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم کر دیں گے 24 گھنٹے رک جائیں، ہینڈ شیک کا انتظار کرو ، ابھی کھانا کھائیں سو جائیں کل دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کرکٹ سے باہر کے ماحول کا مجھے نہیں پتہ کس ماحول کی بات ہوتی ہے ، ہمارا ڈریسنگ روم گراونڈ اور ٹیم سے باہر کا ماحول بہت اچھا ہے، پاکستان نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی یہاں بھی اچھی کھیل رہے ہیں ، ہمارا فوکس خود پر ہیں ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آ ئے ہیں، میں نے سنا ہے کہ پاکستان اچھا کھیل رہاہے، پاکستان کو یہاں کی کنڈیشنز کا ایڈوانٹیج ہے ہم تھوڑی مختلف کنڈیشنز میں کھیلتے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان انڈیا میچ کا پریشر ہوتا ہے اعصاب پر قابو پا کر آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے، ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ایک دو بیٹر بھی اچھا کر جائیں گے تو پانسہ پلاٹ جاتا ہے، ہم آپس میں کرکٹ کم کھیلتے ہیں لیکن یہ ہمارے بس میں نہیں ہے ۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا چیف جسٹس کے نام خط، عمران خان کو ذاتی معالجین تک رسائی دینے کا مطالبہ
قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی کا علاج شروع نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کیس کے نوٹس کے اجرا اور ذاتی معالجین تک فوری رسائی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی کے نام خط لکھا ہے، خط میں چیف جسٹس سے بانی پی ٹی آئی کیس کا نوٹس اور فوری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کمیٹی نے تین روز گزرنے کے باوجود حکم نامے پر دستخط اور علاج شروع نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا۔
استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری اسپتال منتقل کرکے ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کرایا جائے ۔ خط میں بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک فوری اور مستقل رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ طبی سہولیات، علاج اور انسانی وقار کی فراہمی ہر شخص کا آئینی و بنیادی حق ہے۔ قومی ڈائیلاگ کمیٹی فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی پر مشتمل ہے۔
ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں، سلمان علی آغا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر تیار ہے،کوشش ہوگی اچھا پرفارم کریں۔
قومی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعثمان طارق کو اپنی ٹیم کا “ٹرمپ کارڈ” قرار دیا،کہا کہ عثمان کے بولنگ ایکشن پر پہلےبھی بات ہوچکی ہے اور وہ دو بارکلیئر ہوچکے ہیں، لہٰذا ان پر تنقید غیر ضروری ہے، بابراعظم رنز کر رہا ہے ہمارے لیے پریشانی کی بات نہیں وہ کل بھی امید ہے لمبے رنز کریں گے۔
کپتان نےمزیدکہاکہ حالات جیسے بھی ہوں، ٹیم ہرصورتحال کے لیےتیار ہے،بھارت کے خلاف میچ میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا،لیکن فاسٹ بولرز بھی ٹیم کے پاس موجود ہیں اور انکا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے، بارش یا کم اوورز کی صورت میں بھی ٹیم کے پاس متبادل منصوبہ موجود ہے۔
سلمان علی آغا نےکہا کہ میرے لیے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں،کوئی بھی میچ کھیل سکتا ہے، اور کھیل کا جذبہ ویسا ہی ہونا چاہیےجیسا شروع سے رہا ہے،اب یہ ان پرمنحصر ہےکہ وہ کیا کرتے ہیں،یہاں کھیلنے کا ایڈوانٹیج تو ہے لیکن جیت کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
انڈیا کے خلاف ہمارا ورلڈ کپ میں ریکارڈ اچھا نہیں ریا ہم نے تاریخ سے سیکھا یے کوشش ہو گی کپ کہ کل اچھا کھیلیں،انڈیا کی پوری پلئینگ الیون کے لیے پلان کیا ہوا ہے
جے شاہ کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دیدی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی کل پاک بھارت میچ کولمبومیں دیکھیں گے،پاک بھارت میچ سےقبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی سکواڈ سےملاقات بھی کرینگے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کےحکام کو بھی آئی سی سی نے دعوت نامہ بھیج دیا،صدر آئی سی سی جے شاہ بھی پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سےجے شاہ اوربی سی سی آئی افیشلز کی ملاقات کا بھی امکان ہے، دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کےصدر امین الا اسلام کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔
بھارتی شہری نکھل گپتا نے سکھ رہنما گر پتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا
امریکی سرزمین پر امریکی شہری کو قتل کرنے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی سازش بے نقاب ہوگئی۔
بھارتی شہری نکھل گپتا نےسکھ رہنماگرپتونت سنگھ کی قاتلانہ سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، امریکی محکمہ انصاف کےمطابق نیویارک کی عدالت میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف جرم کیا، ملزم نے را کے اہلکار کے کہنے پرگروہ پتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کی۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ نکھل گپتا نے اجرتی قتل منی لانڈرنگ سمیت 3الزامات کی ذمہ داری قبول کی۔
رائٹرز کےمطابق بھارتی شہری نکھل گپتاکو 40سال تک سزا ہونےکا امکان ہے،نکھل گپتا کو 30جون2023میں جمہوریہ چیک سے گرفتار کرکے امریکا لایا گیا تھا۔
سپریم کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت 18 فروری کو مقرر
سپریم کورٹ نے سائفر کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ کیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیں، جن پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دیگر مقدمات بھی تین رکنی بینچ میں مقرر کر دیئے گئے ہیں، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی اپیل بھی مقرر کر دی گئی ہے ۔
بانی پی ٹی آئی نےفیصلہ معطل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے، شہباز شریف کیخلاف ہتک عزت کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔
سپریم کورٹ 18فروری کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گی۔ 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل بھی مقرر کی گئی ہے ۔
ٹی20 ورلڈکپ: بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی
ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔ دہلی میں کھیلے گئے مقابلے میں 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔ بھارت کے ورون چکرورتی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔ ایشان کیشان 61 رنز اور ہاردک پانڈیا 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تلک ورما نے 25، شیوم دوبے نے 23 جبکہ سنجو سیمسن نے 22 رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اترپردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ نے نئی بابری مسجد کو بھی شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا
بھارت کے انتہا پسند حکمران مسلم دشمنی میں تمام حدیں پار کرلی۔
بی جے پی کے رہنما اور اترپردیش کے ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشاؤ پرساد موریا نے نئی بابری مسجد کو بھی شہید کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
کہا نئی بابری مسجد بنے گی نہیں،بن بھی گئی تو قائم نہیں رہے گی،بھارت ہندوؤں کا ملک ہے،بابر کے نام پر مسجد بنانے نہیں دیں گے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشگردوں کا حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈی ایس پی اور دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ شہید نواب خان کی حدود وانڈہ بڈھ میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیاپولیس کے مطابق حملہ ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل مروت گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے کیا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے اس واقعے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز خان مروت سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جن میں کانسٹیبل عرفان خان، غلام سبحانی اور وجاہت شامل ہیں۔
واقعے میں ڈی ایس پی عدنان خان شدید زخمی ہوئے جبکہ ان کے ڈرائیور طارق خان اور دو گن مین بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےپولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے قریبی علاقوں میں ناکہ بندی اور تلاشی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات کھٹائی میں پڑنےکا خدشہ پیدا ہو گیا، اپوزیشن لیڈر چیمبر کی بار بار کوشش کے باوجود وزیراعظم آفس سے ملاقات کا تاحال حتمی شیڈول نہیں دیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رواں ہفتےمحمود اچکزئی سے ملاقات کا پیغام پی ٹی آئی کو دیا گیا تھا،لیکن ملاقات میں تاخیر کی ممکنہ وجہ محمود اچکزئی کے فوج مخالف بیانات ہیں، سینئر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کو محمود اچکزئی سے فی الحال ملاقات نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے ۔ مؤقف اپنایا کہ اس وقت محمود اچکزئی سے ملاقات پر اچھا پیغام نہیں جائےگا۔ سماء نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے پوچھا کہ وزیراعظم اور آپ کے درمیان ملاقات کس روز ہو گی؟ تو جواب ملا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، جب ملاقات ہو گی تو بتا دیں گے ۔
ورلڈ کرکٹ کو پتہ چل گیا پاکستان کے بغیر ورلڈکپ نہیں ہو سکتا، بھارتی میڈیا
پی سی بی نے آئی سی سی کو جھکادیا،ورلڈ کرکٹ کو پتہ چل گیا پاکستان کے بغیر ورلڈکپ نہیں ہوسکتا۔۔
پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعدبھارتی میڈیا نے رونا دھونا شروع کردیا،بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹجک طریقے سے بنگلادیش کو جیت لیا۔
، اب نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانا اور گلے ملنا پڑے گا،یہ بھارت کی بے عزتی ہوگی
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق
امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق ہو گیا۔
وائٹ ہاؤس کےمطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک ٹیکنالوجی مصنوعات کی تجارت میں نمایاں اضافہ کریں گے،بھارت امریکی صنعتی اشیا پر ٹیرف کم یا ختم کرے گا،جبکہ امریکی زرعی اور فوڈ مصنوعات کو بھارتی منڈی تک بہتر رسائی ملےگی
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ بھارت امریکی آئی سی ٹی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں نرم کرےگا،امریکا بعض طیاروں اورایئرکرافٹ پارٹس پرٹیرف ختم کرےگا،امریکا بھارت پر 18 فیصد ٹیرف نافذ کرے گا،بھارت آئندہ 5 سال میں امریکا سے 500 ارب ڈالر کی انرجی اور ٹیک مصنوعات خریدے گا۔













