ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی۔
احمدآباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں 188 رنز کے تعاقب میں بھارتی کرکٹ ٹیم 111 رنز پر ڈھیڑہوگئی۔ ایشان کشن صفر، تلک ورما ایک، واشنگٹن سندر 11، ابھیشیک شرما 15 اور کپتان سوریا کمار 18 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ شیووم دوبے 42رنز بناکر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج نے ایک اوور میں3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 45، کپتان ایڈن مارکرم 4، ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس 44 اور کاگیسو ربادا صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔





















