زمین ، فضا اور سمندر میں ناکامی کے بعد خلا میں بھی بھارت کو ناکامیوں کا سامناہے ، بھارتی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کو شدید دھچکا لگا ہے جو عالمی سطح پر بھارت کے لیے نئی شرمندگی کا باعث بن گیا۔ سیٹلائٹ ناکامی نے خلائی پروگرام کی کارکردگی پر نئے سوال کھڑے کر دیئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام کے اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بند ہوگیا۔ متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا سسٹم بھی مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے۔ اس نظام کو آسمان میں بھارت کی آنکھیں قرار دیا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کی خرابی کے بعد یہ نظام یہ سسٹم مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا، جس سے بھارتی نیویگیشن نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سنگین خرابی نے بھارت کی مقامی نیویگیشن صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے نے بھارت کے ٹیکنالوجی کے میدان میں دعوؤں کی قلعی کھول دی۔ دفاعی اور اسٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ بھی دباؤ میں ہے۔ اس سے قبل بھارت کا خلائی پروگرام بھی رسوائی کی تاریخ رقم کر چکا ہے۔ جنوری میں بھارت کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل آندھرا پردیش اڑان کے دوران بند ہوگئی تھی ۔ دوہزار اکیس سے اب تک سولہ بھارتی سیٹلائٹس راکھ بن چکے ہیں۔





















