اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک ہوں گی۔ پیرا نے اسلام آباد کے نجی اسکولوں اور کالجوں کے لیے نیا شیڈول جاری کردیا۔
فیصلہ کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن اور بجلی کی بچت کیلئے کیا گیا، تمام نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے جمعرات تک آن کیمپس کلاسیں ہوں گی۔
دوسری جانب اسلامی یونیورسٹی نے 6 اپریل سے تمام تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کردیا، اسلامی یونیورسٹی میں سمسٹر کے مڈٹرم امتحانات 13 اپریل سے شروع ہوں گے۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں جمعہ کو بھی ورکنگ ڈے تصور کیا جائے گا۔





















